دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Nabina Afrad ke Sharai Ahkaam | نابینا افراد کے شرعی احکام

:کیا نابینا پر عید واجب ہے؟

book_icon
نابینا افراد کے شرعی احکام
            

کیا نابینا پر عید واجب ہے؟

جواب: اگروہ بلاتکلف مسجد جاسکتا ہو تونابینا پر عید واجب ہے ورنہ لازم نہیں ۔نماز عید لازم ہونے کے بارے میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: نماز عید شہروں میں ہر مرد آزاد، تندرست، عاقل ، بالغ، قادر پر واجب ہے ، قادر کے یہ معنی کہ نہ اندھا ہو ،نہ لولا ہو، نہ لُنجھا، نہ قیدی، نہ کسی ایسے مریض کا تیماردار ہو کہ یہ اُسے چھوڑ کر گھر سے جائے تو مریض ضائع رہ جائے، نہ ایسا بوڑھا کہ چل پھرنہ سکے، نہ اُسے نماز کو جانے میں حاکم یا چور یا دُشمن کی طرف سے جان یا مال یا عزت کا سچا خوف ہو، نہ اس وقت مینہ یا برف یا کیچڑ یا سردی ا س قدر شدت سے ہو کہ نماز کو جانا سخت مشقت کا موجب ہو، فی التنویر :تجب صلٰوتھما ای العیدین علی من تجب علیہ الجمعۃ بشرائطھا سوی الخطبۃ ۔(1) بہارشریعت میں ہے: عیدین کی نماز واجب ہے مگر سب پر نہیں بلکہ اُنہيں پر جن پر جمعہ واجب ہے۔" (2)اور جمعہ نابینا پر تب فرض ہے جب وہ بلاتکلف مسجد جاسکتا ہو تو عیدین بھی اُسی طرح ہے۔

کیا نابینا پر حج لازم ہے؟

جواب: نابینا پر نہ خود حج کرنا فرض ہے اور نہ کسی اور کو حجِّ بدل کے لئے بھیجنا فرض ہے لیکن پھر بھی اگر کسی نابینا نے حج بدل کروالیا تواس کا حج بدل کافی ہے۔ فتاوی رضویہ میں اس کی تفصیل کچھ یوں ہے:زندگی میں جو کوئی حجِ بدل اپنی طرف
[1] … فتاویٰ رضویہ،8/129 [2] … بہارشریعت ،4/779

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن