30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
على بعض العميان الذي يمشي في الأسواق ويعرف الطرق بلا قائد، ولا كلفة ويعرف أي مسجد أراده بلا سؤال أحد؛ لأنه حينئذ كالمريض القادر على الخروج بنفسه بل ربما تلحقه مشقة أكثر من هذا تأمل “ ترجمہ: میں کہتا ہوں: بلکہ مجھ پریہ بات واضح ہوئی ہے کہ ایسے نابینا لوگوں پرجمعہ واجب ہوگا جوبغیر کسی قائد اور بلامشقت تنہاراستہ جان کر چل سکتے ہوں اور اُس مسجد تک بغیر پوچھے پہنچ سکتے ہوں جہاں انہوں نے نماز اداکرنی ہو کیونکہ یہ اُس وقت اس مریض کی طرح ہوں گے جو خود بخود نکلنے پر قادر ہوبلکہ بعض اوقات مریض کو اس سے کہیں زیادہ مشقت اُٹھانا ہوتی ہے لہٰذا توجہ کرو۔(1)
بعض نابینا بلا تکلّف بغیر کسی کی مدد کے بازاروں راستوں میں چلتے پھرتے ہیں اور جس مسجد میں چاہیں بلا پُوچھے جا سکتے ہیں ان پر جمعہ فرض ہے۔(2)
مزید اس حوالےسے صاحبِ بہار شریعت فرماتے ہیں " یک چشم اور جس کی نگاہ کمزور ہو اس پر جمعہ فرض ہے۔ يوہيں جو اندھا مسجد میں اذان کے وقت باوضو ہو اس پر جمعہ فرض ہے اور وہ نابینا جو خود مسجد جمعہ تک بلا تکلّف نہ جا سکتا ہو اگرچہ مسجد تک کوئی لے جانے والا ہو، اُجرتِ مثل پر لے جائے یا بلا اُجرت اس پر جمعہ فرض نہیں۔(3)
ہاں جن لوگوں پر جمعہ فرض نہیں مثلاً مسافر اور اندھے وغیرہ اگر یہ لوگ جمعہ پڑھیں تو ان کی نماز جمعہ صحیح ہوگی یعنی ظہر کی نماز ان لوگوں کے ذِمّہ سے ساقط ہو جائے گی۔ (4)
[1] … رد المحتار ، 3 / 32
[2] … بہارشریعت،4/772
[3] … بہارشریعت،4/472
[4] … جنتی زیور،ص 315
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع