دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naat Khwani K Mutaleq Suwal Jawab | نعت خوانی کے متعلق سوال جواب

book_icon
نعت خوانی کے متعلق سوال جواب

تیری فرش پر حکومت تیری عرش پر حکومت

تو شہنشہ زمانہ مدنی مدینے والے      ( وسائلِ بخشش )

مستقل پورا  کلام جو اوّل تا آخر فقط نعتیہ اَشعار  پر مبنی  ہو ، میں اپنے دِیوان میں نہیں پاتا ۔  میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے حقیقی معنوں میں مُتَعَدَّد نعتیں لکھی ہیں جو اوّل تا آخر نعتیہ اَشعار پر مبنی ہیں مَثَلاً ”سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی“ ، ”زمین و زماں تمہارے لئے “اور چار زبانوں( یعنی عربی ، فارسی ، اُردو اور ہندی )پرمشتمل کلام ”لَمْ یَاتِ نَظِیْرُکَ فِیْ نَظَرٍ“وغیرہ ۔   

اِستغاثہ کو نعت یا منقبت کہنا کیسا؟

عرض :  اِستغاثہ پر مشتمل کلام کو نعت یا منقبت  کہنا کیسا ہے ؟

اِرشاد : شاہ ِ خَیرالانام صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی تعریف و توصیف پر مشتمل کلام کو   ’’ نعت  ‘‘  ، بزرگانِ دِین رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی خوبیوں پرمشتمل کلام کو   ’’ منقبت  ‘‘ جبکہ اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام و بزرگانِ دِین رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی بارگاہ میں فریاد کرنے پر مشتمل کلام کو   ’’ اِستغاثہ  ‘‘ ہی کہنا چاہیے ۔  عموماً لوگ ہر کلام کو نعت کہہ دیتے ہیں  خواہ منقبت ہو یا اِستغاثہ مثلاً حضور سَیِّدُنا غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم کی شان میں کہے گئے اَشعار کو غوثِ پاک کی نعت کہہ دیتے ہیں حالانکہ اسے   ’’ منقبت  ‘‘ کہنا چاہیے ۔  بہرحال اگر کسی نے اِستغاثہ پر مشتمل کلام کو نعت یا منقبت  کہہ دیا تو اس  پر شرعاً کوئی  گرفت نہیں ۔  

حمد اور مُناجات میں فرق

عرض : حمد اور مُناجات میں کیا فرق ہے ؟

اِرشاد : وہ مَنظوم کلام جس میں اللہتعالیٰ کی تعریف و توصیف بیان کی جائے اُسے   ’’ حمد  ‘‘  کہتے ہیں مثلاً :  

تُو ہی مالِکِ بَحر و بَر ہے یااللّٰہُ یااللّٰہ

تُو ہی خالقِ جِنّ و بَشَر ہے یااللّٰہُ یااللّٰہ

تُو اَبَدی ہے تُو اَزَلی ہے تیرا نام علیم و علی ہے

ذات تِری سب سے بَرتَر ہے یااللّٰہُ یااللّٰہ  ( وسائلِ بخشش )

جبکہ مُناجات سے مُراد وہ مَنظوم کلام ہوتا ہے  جس میں رب تعالیٰ کی بارگاہ میں اِلتجا کی گئی ہو جیسے میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنَّت مولانا  شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا مشہورِ زمانہ کلام :

یاالٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو

جب پڑے مُشکل شہِ مُشکل کشا کا ساتھ ہو  ( حدائقِ بخشش )

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ مجھے بھی کئی  مُناجات لکھنے  کا شَرف حاصِل ہوا ہے جیسے  :

یاربِّ محمد مِری تقدیر جگا دے

صحرائے مدینہ مجھے آنکھوں سے دِکھا دے

محبت میں اپنی گما یاالٰہی

    نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالٰہی ( وسائلِ بخشش )

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن