دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naat Khwani K Mutaleq Suwal Jawab | نعت خوانی کے متعلق سوال جواب

book_icon
نعت خوانی کے متعلق سوال جواب

بھلائی  کرنا اور ان کا حکم ماننا  فرض ہے چنانچہ اِرشادِ رَبّ العباد ہے :   

وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ لَا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ- وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا ( پ۱ ، البقرة : ۸۳ )

ترجمۂ کنزُ الایمان : اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ اللّٰہ کے سِوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو  ۔

اِس آیتِ مُبارَکہ کے تحت  صَدرُ الاَفاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سَیِّد محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی فرماتے ہیں : اللہتعالیٰ نے اپنی عبادت کا حکم فرمانے کے بعد والدین کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ والدین کی خِدمت بہت ضَروری ہے والدین کے ساتھ بھلائی کے یہ معنیٰ  ہیں  کہ ایسی کوئی بات نہ کہے اور ایسا کوئی کام نہ کرے جس سے انہیں اِیذا ( تکلیف )  ہو اور اپنے بدن و مال سے ان کی خدمت میں دَریغ ( کوتاہی ) نہ کرے جب انہیں ضَرورت ہو ان کے پاس حاضِر رہے ۔  اگر والدین اپنی خدمت کے لئے نوافل چھوڑنے کا حکم دیں تو چھوڑ دے ان کی خدمت نفل سے مُقَدَّم( پہلے ) ہے ۔ ( اَلبتہ فَرائض و ) واجبات والدین کے حکم سے تَرک نہیں کیے جا  سکتے ۔ )[1](

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بڑا اِجتماع ہو یا کوئی بڑی رات خواہ وہ رمضانُ المبارک  کی ستائیسویں شب ہی کیوں نہ ہو ، والدین کی رضامندی سے ہی ان میں شِرکت کیجیے ۔  اگر وہ گھر میں رہنے کا حکم دیں تب بھی ان کی اِطاعت کیجیے ۔ ہو سکے تو  گھر پر ہی تنہائی میں بیٹھ کر بیان یا نعت  کی کیسٹ لگا کر سُن لیجیے یا  خود ہی  نعت شریف پڑھتے اور جھومتے جائیے ۔ شہنشاہِ سُخن ، اُستادِ زَمن  حضرتِ مولانا حسن رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان کیا خوب فرماتے ہیں :

دِل میں ہو یاد تیری گوشۂ تنہائی ہو

پھر تو خَلوت میں عجب اَنجمن آرائی ہو         ( ذوقِ نعت )

اسلامی بہنوں کے لیے مَدَنی کام کا وقت

سُوال :  کیا اسلامی بہنوں کو مدنی کام کے سلسلے میں مَغرب کے بعد تک  گھر سے باہر رہنے کی اِجازت ہے ؟

جواب : مَدَنی مرکز کی طرف سے کسی بھی اسلامی بہن کو مغرب کے بعد مدنی  کام  کے سلسلے میں گھر سے باہَر رہنے  کی اِجازت نہیں لہٰذا تمام اسلامی بہنیں اپنی تمام تر تنظیمی مَصروفیات سے فَراغت حاصِل کر کے  مغرب  سے پہلے پہلے اپنے  گھر پہنچ جائیں ۔  یہ اسلامی بہنوں کے مدنی اِنعامات میں سے ایک مدنی اِنعام بھی ہے کہ ”کیا آج آپ نے گھرمیں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے 19مَدَ نی پھولوں کے مُطابِق ممکنہ صورت میں عمل کیا؟ نیز تمام تنظیمی مَصروفیات سے فارِغ ہو کر مغرب سے پہلے گھر پہنچ گئیں؟“مدنی کاموں  کے علاوہ بھی اگر اسلامی بہنیں شَرعی ضَرورت کے تحت گھر سے باہر جائیں تو غُروبِ آفتاب سے پہلے پہلے انہیں گھر  لوٹ آنا چاہیے ۔   

دن میں دعوتِ اسلامی کامدنی کام

سُوال :  دن میں دعوتِ اسلامی کامدنی کام کیسے کیا جائے ؟

جواب : دن میں مدنی کام کرنے کے لیے ضَروری ہے کہ رات عشا کی جماعت سے دو گھنٹے کے اندر گھر پہنچ کر آرام کیا جائے ۔  اگر رات جلد آرام نہیں کریں  گے تو دن بھر نیند کا غلبہ رہے گا جس کی وجہ سے دعوتِ اسلامی کا مدنی کام  تو کیا سارے ہی  کام مُتأثر ہوں گے ۔  رات جلد سونے کی عادت بنائیے تاکہ صبح بآسانی  آنکھ کھل جائے اور زہے نصیب! تہجد کی نماز ادا کرنا نصیب ہو جائے ۔  پھر فجر کی



[1]    خزائن العرفان ، پ۱ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ  : ۸۳مكتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن