30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرمایا : تم ’’عَبْدُ الْجَبَّار‘‘(زبردست قدرت والے کے بندے ) ہو ۔ (اسدالغابۃ، ۱ / ۳۸۷، رقم : ۶۶۷)
عرض : ’’عبد‘‘ سے رکھے جانے والے ناموں کی فِہرس اسی کتاب کے صفحہ 122 پر ملاحظہ کیجئے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نامِ محمد کی برکتوں پر مشتمل 6فرامین مصطَفٰے
رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے نام اقدس ’’محمد ‘‘پر نام رکھنا بہت بڑی سعادت ہے ایک سَروے کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ رکھا جانے والانام ’’محمد‘‘ ہے ۔ نامِ ’’محمد ‘‘کی فضیلت خو د ہمارے پیارے آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنی زبانِ مبارک سے بیان فرمائی ہے ، چنانچہ ارشاد فرمایا :
٭جس کے ہاں بیٹا پیدا ہو اور میری محبت اور حصولِ بَرَکت کے لئے اس کا نام محمد رکھے تو وہ اور اس کا بیٹا دونوں جنت میں جائیں گے ۔
(کنزالعمال ، کتاب النکاح ، الفصل الاول فی الاسماء ، ۱۶ / ۱۷۵، حدیث۴۵۲۱۵)
٭ جس نے میرے نام سے بَرَکت کی اُمید کرتے ہوئے میرے نام پر نام رکھا، قیامت تک صبح وشام اس پر بَرَکت نازل ہوتی رہے گی ۔
(کنزالعمال ، کتاب النکاح ، الفصل الاول فی الاسماء ، ۱۶ / ۱۷۵، حدیث۴۵۲۱۳)
٭روز قیامت دو شخص رب العزۃ کے حضور کھڑے کیے جائیں گے ، حُکْم ہوگا : انہیں جنت میں لے جاؤ ۔ عَرْض کریں گے : الٰہی! ہم کس عمل پر جنت کے قابل ہوئے ، ہم نے تو جنت کا کوئی کام کیا نہیں ؟ فرمائے گا : جنت میں جاؤ! میں نے حلف کیا ہے کہ جس کا نام احمد یا محمد ہو، دوزخ میں نہ جائے گا ۔ (مسند الفردوس، ۲ / ۵۰۳، حدیث : ۸۵۱۵)
٭ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ نے فرمایا : مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم! جس کا نام تمہارے نام پر ہوگا، اسے عذاب نہ دوں گا ۔ (کشف الخفاء ، حرف الخاء ، ۱ / ۳۴۵، حدیث : ۱۲۴۳)
٭جب کوئی قوم کسی مشورے کے لئے جمع ہو اور ان میں کوئی شخص ’’محمد‘‘ نام کا ہواور وہ اسے مشورہ میں شریک نہ کریں تو ان کے لئے مشاورت میں بَرَکت نہ ہو گی ۔ (الکامل فی ضعفاء الرجال ، ۱ / ۲۷۵)
٭جس کے تین بیٹے ہوں اور وہ ان میں سے کسی کا نام محمد نہ رکھے ، وہ ضرور جاہل ہے ۔ (معجم کبیر، ۱۱ / ۵۹، حدیث : ۱۱۰۷۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت سیِّدُناامام مالک علیہ رحمۃُ اللّٰہِ الخالقفرماتے ہیں : اہلِ مکہ آپس میں یہ گفتگو کیاکرتے تھے کہ جس گھر میں بھی محمد نام کا کوئی فردہوتا ہے تواس گھر میں خیروبَرَکت ہوتی ہے اور ان کے رِزْق میں کثرت ہوتی ہے ۔ (المنتقی شرح مؤطا امام مالک، ۹ / ۴۵۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
لفظ ’’ محمد ‘‘ کے بارے میں ایمان افروز مدنی پھول
مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان تفسیرِ نعیمی میں لکھتے ہیں : لفظ محمد کے معنی ہیں : ہر طرح تعریف کیا ہوا ، ہر وَقْت ، ہر زمانہ ، ہر زبان میں حمد و ثناء کئے ہوئے ، حقیقت یہ ہے کہ جیسے حضورِ اَنورصلَّی اللّٰہ علیہ وسلَّم تمام خلقت سے افضل ، تمام رسولوں کے سردار ہیں اسی طرح حضورِ اَنور صلَّی اللّٰہ علیہ وسلَّم کا نام شریف بھی تمام نبیوں کے ناموں کا سردار ہے ، اس نامِ پاک کے بے شمار فضائل ہیں ، جن میں سے چند یہ ہیں :
(۱) اس نام پاک کو اللّٰہ تعالیٰ کے نام یعنی لفظِ ’’اللّٰہ‘‘ سے بہت مناسبت ہے ، اللّٰہ میں حرف چار ، چاروں حرف نقطوں سے خالی ہیں ، ان میں ایک’’ شد( ّ)‘‘ ، دو ’’حرکتیں ‘‘ ، ایک’’ سکون( ْ)‘‘ ہے ، اسی طرح لفظ ’’محمد‘‘ چار حرف ، چاروں حرف نقطوں سے خالی ، ایک ’’شد( ّ)‘‘ دو ’’حرکتیں ‘‘ ایک ’’سکون ‘‘ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع