30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُلَیْکَہ (ملکہ)
نَسِیْبہ (حسب ونسب میں مشہور شریف خاتون)
ھُجَیْمَہ (مشکیزے کا دودھ جو ابھی پورا نہ جما ہو، موتی)
یُسَیْرَہ (آسان ، سیدھی )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
49 دیگربزرگ خواتین کے نام
اَنِیْقَہ (خوش آیند، خوب ۔ ایک قول کے مطابق حضرتِ سیدنا اَنس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی والدہ محترمہ حضرت اُمّ سلیم انصاریہ کا نام مبارکہ)
بَرْدَہ (کنیز، باندی، ایک تابعی بزرگحضرتِ سیدنا جعفر بن بُرقان رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ کی والدہ کا نام)
بِلْقِیس (ملکہ سباء کا نام، اسلام قبول کرنے کے بعد حضرتِ سیدنا سلیمٰن علیہ السلام کی زوجہ بنیں )
تَحِیَّہ (سلام، سلامی، تحیۃ بنت سلمان ، عالمہ خاتون جنہیں لاکھ سے زائد احادیث یاد تھیں )
جَبَلَہ (قوم کی سردار، عالمہ، ثابت قدم، ایک تابعی بزرگ حضرتِ سیدناصَفْح رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہکی بیٹی کا نام )
حَنِیْفَہ (مذہبی عقیدے کی پختہ، دین میں سچی ۔ ’’ بی بی حنیفہ ‘‘نویں صدی ہجری کی شہرہ آفاق، عالمہ ، محدثہ، جن کو امام جلال الدین سیوطیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی نے اپنے شیوخ میں شمار کیا ہے )
حَمَّادَہ ( حمد کرنے والی، شکر کرنے والی، حضرت سیدنا امام مالک رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ کی بیٹی کا نام)
حَوَّاء (زندگی، حضرتِ سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلام کی زوجۂ محترمہ کا نام)
رَابِعَہ (چوتھی، شفقت کرنے والی، رضائے الٰہی پر راضی رہنے والی ۔ ایک مشہور ولیّہ خاتون حضرتِ سیِّدَتُنا رابعہ بصریہ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہا )
رَئِیْسَہْ ( دولت مند ۔ راویہ حدیث جن سے حضرت سیِّدناسعد بن علی زنجانی شافعیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی روایت کرتے ہیں )
زُبْدَہ (کسی چیز کا بہترین حصہ، برگزیدہ، مشہور بزرگ حضرت سیدنا بِشر حافی رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہکی بہن کا نام )
زَجْلَہ (لوگوں کی آواز، شور، زجلہ بنت منظور حضرت سیدنا معاویہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی آزادکردہ کنیز کا نام)
زِیْنَت (خوبصورتی ، سجاوٹ ۔ راویہ حدیث حضرتِ سیِّدُتنا زینت بنت ابی طُلَیْقرحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہا )
سَارَہ (سردار، شریف، معزز، حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی زوجہ محترمہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہاکا نام)
سَارِیَہ (رات میں چلنے والی، حضرت عائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کی سہیلی تھیں )
سِدْرَہ (بیری کا درخت، حضرتِ سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی بہو کا نام)
سَفِیْنَہ (ناؤ، کشتی، راویہ حدیث حضرت سفینۃ بنت شیبہ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہا)
سُکَیْنَہ (سکون ، اطمینان، حضرتسیِّدتناسُکَیْنَہ بنت حسین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما)
سَکِینہ (سکون ، اطمینان، مشہور صندوق ’’تابوتِ سکینہ‘‘کا نام جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے ، اس صندوق میں مقدس تبرکات موجود تھے اور اس کے طفیل بنی اسرائیل کو فتوحات حاصل ہوتی تھیں )
سَنِیّہ (روشن ، بلند رتبہ، خوبصورت ۔ حضرت ِ سیدتنااُمّ خالد رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کا لقب جو حضورِ اکرم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے انہیں ایک حلہ پہنا کر عطا فرمایا تھا)
شَمْسَہ (روشن دان ۔ ایک تابعیہ خاتون رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہا جو حضرتِ سیدنا حسن بن علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما کے ہاتھ پر اسلام لا ئیں )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع