30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زَمِیْل (ردیف، پچھلا سوار ۔ تابعی بزرگ حضرت سیدنا زَمِیْلبن عباس رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ )
سَرفَرَاز (معزز ۔ خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا سرفراز احمدرحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ)
شریف (بزرگ، عالی خاندان ۔ خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا محمد شریف کوٹلویعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی)
شَہْبَاز (شاہین ۔ مشہور صوفی بزرگ شھباز قلندررَحمَۃُ اللّٰہ علیہ)
عَدْنَان (حضرتِ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہمارے نبی صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جدِ اعلیٰ کا نام)
عِرْفَان (شناخت، پہچان ۔ خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا عرفان احمد بیسل پوریعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی)
عطاء (بخشش، انعام ۔ مشہور تابعی بزرگ حضرت سیدنا عطاء بن یسارعَلَیْہِ رَحمَۃُاللّٰہ الغفّار )
عَقِیل (دانا، ذکی ۔ شام کے ایک باکرامت ولیُّ اللّٰہ حضرتِ سیِّدُنا عقیلرَحمَۃُ اللّٰہ علیہ)
عِمْرَان (حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ علیہ السلام کے نانا کا نام)
ظَفَر (کامیابی ۔ خلیفۂ اعلی حضرت مَلِکُ العلماء حضرت علامہ مولانا ظفر الدین قادری رضوی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی)
مُجَاہِد (اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی راہ میں لڑنے والا ۔ مشہور تابعی بزرگ حضرت سیدنا امام مُجَاہِدعلیہ رَحمَۃُ اللّٰہ الواحِد)
مَعرُوف (مشہور ولی اللّٰہ حضرت سیدنا معروف کرخیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی)
نَقِی (پاک ، صاف، خالص ۔ اعلیٰ حضرت رَحمَۃُ اللّٰہ علیہ کے والد مولانا نقی علی خانعلیہ رحمۃُ الرَّحمٰن)
ہاشِم (روٹیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرنے والا ۔ سرکارِ مدینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پردادا ہاشم بن عبدِ مناف جن کا اصلی نام عَمْرْو تھا)
وارِث (مددگار ، حمایتی ۔ مشہور صوفی بزرگ حضرتِ سیِّدُنا وارث شاہ رَحمَۃُ اللّٰہ علیہ)
وَھب (عطا وبخشش ۔ ہمارے نبی صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نانا کا نام)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نسبتوں والے 8متفرق نام
آصف (حضرت سیِّدناسلیمان علیہ السلام کے وزیر کا نام، مجازًا ہر لائق وزیر)
اُحُد (ایک عاشقِ رسول پہاڑ کا نام)
اَیَّاز (محمودبادشاہ کے ایک ذہین اور نیک غلام کا نام)
حُنَین (سرکارِ مدینہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ایک غلام کا نام ، مکہ معظمہ اور طائف کے درمیان ایک وادی کا نام جہاں غزوۂ حنین واقع ہوا)
ذُوْالفِقَار (مہروں والی تلوار ۔ حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللّٰہ تعالٰی وَجہَہُ الکرِیم کی تلوار کا نام)
رَمَضَان (ہجری سال کا نواں مہینہ، نزول قرآن کا مہینہ)
رَیَّان (جنت کے ایک دروازے کا نام جس میں سے روزہ دار داخل ہونگے )
عَرَفَات (مکہ پاک میں واقع ایک میدان جہاں حاجی ۹ ذوالحجہ کو وقوف کرتے ہیں )
بچیوں کے لئے 150 پیارے پیارے نام
سرکارِ مدینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّمکی امی جان کا مبارک نام
آمِنَہ (مطمئن اور بے خوف)
رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی رضاعی ماؤں (یعنی جنہوں نے سرکارصلَّی اللّٰہ تعالٰی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع