30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُنْکَدِر (جھپٹنے والا)
مِنْہَال (انتہائی سخی)
مُوْنِس ( دوست، غمخوار)
مَیْمُون (بابرکت ، خوش بخت )
ناعِم (خوش حال زندگی بسر کرنے والا)
نافِع (نفع دینے والا)
نَصِیب (حصہ)
نُعْمَان (نعمتیں پانے والا)
نُعَیم (صاحبِ نعمت )
نَوْفَل (فیاض، سخی ، دریادل)
واسِع (وسعت دینے والا)
واقِد (آگ روشن کرنے والا)
وائِل (پناہ میں آنے والا)
ہِلَال (پہلی تاریخ کا چاند)
یاسِر (آسانی ونرمی)
یامِین (بابرکت)
یَسَار (دولت مند، امیر کبیر)
یَمَان (بَرَکت والا)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المُبِین کے 27مبارک نام
اَرْسَلان (شیر ۔ حضرت سیدنا محمد بن ارسلان مصریعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی کے والد جو خود بھی بہت بڑے بزرگ تھے ، مزارِ مبارک مصر میں ہے )
تَقِیّ (پرہیزگار ۔ اعلی حضرت رَحمَۃُ اللّٰہ علیہکے دادا کے سگے بھائی امام العلماء مولانا تقی علی خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن)
جَمَال (حُسن ۔ اعلیٰ حضرت رَحمَۃُ اللّٰہ علیہکے خلیفہ شیخ محمد جمال رَحمَۃُ اللّٰہ علیہجو عرب کے باشندے تھے )
جُنَید (چھوٹا لشکر ۔ مشہور ولی اللہ حضرتِ سیِّدُنا جنید بغدادیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ الھادی)
جِیْوَن (زندگی، حیات، وجود ۔ نورُ الانوار اور تفسیراتِ احمدیہ کے مصنف جومُلَّا جیون کے نام سے مشہورہیں ، اصل نام شیخ احمد بن ابی سعیدرَحمَۃُ اللّٰہ علیہہے )
حاکِم (سردار ۔ حدیث کی مشہور کتاب اَلْمُسْتَدْرَک عَلَی الصَّحِیْحَیْن کے مؤلف حضرت سیدنا محمد بن عبداللہرحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ جو امام حاکم کے نام سے مشہور ہیں )
حَشْمَت (بزرگی، شان و شوکت ۔ شیر بیشۂ اہل سنت مولانا حشمت علی خانعلیہ رحمۃُ الرَّحمٰن)
خلیل (سچا دوست ۔ مشہور سنی عالم خلیلِ ملت مفتی محمد خلیل خان برکاتیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی )
دِیْدَار (جلوہ، نظارہ ۔ خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولاناسید محمد دیدار علی شاہ اَلْوَرِیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی)
رَزِین (باوقار، برد بار، سنجیدہ ۔ جلیل القدر محدث حافظ رَزِین عَبْدَرِیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی)
رَیحَان (گلاب کے علاوہ تمام پھولوں کو ریحان کہتے ہیں ۔ ریحانِ ملت مولانا محمد ریحان رضا خانعلیہ رحمۃُ الحنّان)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع