30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭بچے کا اچھا نام رکھنا چاہئے ٭ میدانِ محشر میں دنیا میں رکھے گئے نام سے پکارا جائے گا ٭ساتویں دن نام رکھنا بہتر ہے پہلے بھی رکھا جاسکتا ہے ٭ نام
رکھنا والد کی ذمہ داری ہے ٭بچے کا نام منتخب کرتے وَقْت شرعی اَحکام کو پیشِ نظر رکھنا چاہئے ٭نام رکھنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلینی چاہئیں ٭کچھ نام ایسے ہیں جن کارکھنا افضل، کچھ کا رکھنا جائز ، کچھ نام نامناسب اور کچھ ناجائز ہیں ٭اگر کسی مدنی مُنّے کا نام ’’عبد‘‘سے شروع کرنا ہوتو سب سے افضل نام عبداللّٰہ اور عبدالرحمن ہیں ٭ محمد نام بڑا پیارا ہے یہ نام رکھنے کے بڑے فوائد وثمرات ہیں ٭ محمد بخش ، احمد بخش ، غلامِ نبی وغیرہ نام رکھنا جائز ہی٭ محمد نبی ، احمدنبی، نبیُّ الزَّمان ، محمدرسول ، احمدرسول نام رکھنا جائز نہیں ٭ مُعیذ الدین کے معنی ہیں ’’دین کوپناہ دینے والا‘‘اور اپنا نام ایسا رکھناسخت عظیم تزکیہ نفس وخودستائی ہے اور وہ حرام ہے (فتاویٰ رضویہ ، ۲۴ / ۶۷۱)٭ طٰہٰ، یٰس نام بھی نہ رکھے جائیں ٭ غَفُورُ الدِّین(نام) بھی سخت قَبیح وشَنیع ہے ٭ناموں کی ایک قسم کفار سیمُخَتَصّ ہے جیسے جِرْجِس، پطْرُس اور یُوْحَنّا وغیرہ اِس نَوع(یعنی قِسم) کے نام مسلمانوں کے لئے رکھنے جائز نہیں ٭ بُرے نام کو بدل دینا چاہئی٭اپنے گھر، محلے ، دکان اورفیکٹری وغیر کا نام بھی اچھا رکھنا چاہئی٭ایسے نام نہیں رکھنے چاہئیں جن میں خود ستائی بہت نمایاں ہوتی ہو ٭نیکوں کے نام پر نام رکھنا باعث بَرَکت ہی٭ حتی المقدور بزرگانِ دین سے نام رکھوانا چاہئے ٭ لوگوں کے بُرے نام رکھنا جائز نہیں ہے ٭ کنیت رکھنا سنّت ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بچوں اور بچیوں کے لئے 538 پیارے پیارے نام
بچوں کے لئے 391پیارے پیارے نام
’’عبد‘‘ کی اضافت کے ساتھ 59رحمت بھرے نام
عَبْدُ اللّٰہ (اللّٰہ کا بندہ)
عَبْدُ الرَّحْمٰن (’’بہت مہربان‘‘ کا بندہ)
عَبْدُالْاَحَد (واحد ویکتاکا بندہ)
عَبْدُالْبَارِی (بنانے والے کا بندہ)
عَبْدُالْبَاسِط (کُشادَگی والے کا بندہ)
عَبْدُالْبَاقِی (ہمیشہ رہنے والے کا بندہ)
عَبْدُالْبَصِیْر (دیکھنے والے کا بندہ)
عَبْدُالتَّوَّاب (توبہ قبول کرنے والے کابندہ)
عَبْدُالْجَبَّار (عَظَمت والے کا بندہ)
عَبْدُالْجَلِیْل (بزرگی والے کابندہ)
عَبْدُالْحَسِیْب (کافی ہونے والے کا بندہ)
عَبْدُالْحَفِیْظ (حفاظت کرنے والے کا بندہ)
عَبْدُالْحَقْ (خدائی کے لائق کا بندہ)
عَبْدُالْحَکَم (فیصلہ کرنے والے کا بندہ)
عَبْدُالْحَکِیْم (حکمت والے کا بندہ )
عَبْدُالْحَلِیْم (حِلْم (یعنی ضبط وتحمل)والے کا بندہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع