دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naam Rakhnay Kay Ahkam | نام رکھنے کے احکام

book_icon
نام رکھنے کے احکام

اُسے دنیا میں پکارا جاتا ہے ، جیسا کہ حضرت سیِّدُنا ابودَرداء  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  سے مَروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک   صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے لہٰذا اپنے اچھے نام رکھا کرو ۔ (ابو داوٗد، کتاب الادب، باب في تغییر الاسماء، ۴ / ۳۷۴، حدیث : ۴۹۴۸)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اپنے کچے بچوں کا بھی نام رکھیں

          بچوں کانام رکھنا اتنا اہم ہے کہ جو بچے ماں کے پیٹ میں ضائع ہوجائیں ان کا بھی نام رکھنے کی تاکید کی گئی ہے چنانچہ حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :  اپنے کچے بچوں کا بھی نام رکھو کہ یہ کچے بچے تمہارے پیش رَو(آگے آگے چلنے والے یا آگے گزر نے والے ) ہیں   ۔ ( کنز العمال، کتاب النکاح، الباب السابع، الجزء۱۶، ۸ / ۱۷۵، حدیث : ۴۵۲۰۶)

          ایک حدیث پاک میں تو یہاں تک ارشاد ہوا کہ کچا بچہ نام نہ رکھنے کی صورت میں بارگاہ اِلٰہی عَزَّوَجَلَّ میں والدین کی شکایت کرے گا کہ انہوں نے میرا نام نہ رکھ کر مجھے ضائع کردیا ۔  چنانچہ حضرتِ سیِّدُنا اَنَس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نیسرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکو فرماتے ہوئے سنا  : کچے بچے کا بھی نام رکھو کہ ان کے سبب اللّٰہعَزَّوَجَلَّ تمہارے مِیزان کے پلڑے کو بھاری کرے گا، بیشک کچا بچہ قیامت کے دن عَرْض کرے گا :  اے میرے رب ! انہوں نے میرا نام نہ رکھ کر مجھے ضائع کردیا  ۔  ( کنز العمال،  کتاب النکاح، الباب السابع، جزء۱۶، ص۱۷۵، حدیث :  ۴۵۲۰۷)

           ’’سِقْط‘‘ یعنی کچے بچے کی وضاحت کرتے ہوئے مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں :  عربی میں ’’سِقْط ‘‘وہ بچہ کہلاتا ہے جو چھ ماہ پورے ہونے سے پہلے شِکَمِ مادر(یعنی ماں کے پیٹ) سے خارِج ہو جائے ۔ (مراٰۃ المناجیح، ۲ / ۵۱۹ )

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بچہ فوت ہوجائے تو؟

        دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1254 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت(جلد1) ‘‘کے صفحہ 841پرہے : بچّہ زندہ پیدا ہوا یا مُردہ اُس کی خِلقت(یعنی پیدائش) تمام (یعنی مکمَّل )ہو یا ناتمام(نامکمَّل) بہرحال اس کا نام رکھا جائے اور قِیامت کے دن اُس کا حشر ہو گا(یعنی اُٹھایا جائیگا ) (دُرِّمُختار، ۳ / ۱۵۳ ۔   ۱۵۴، بہارِ شریعت، ۱ / ۸۴۱)  لڑکا ہو تو لڑکوں کا سا اور لڑکی ہو تو لڑکیوں کا سا نام رکھا جائے اور معلوم نہ ہوسکا کہ لڑکی ہے یا لڑکا تو ایسا نام رکھا جائے جو مرد و عورت دونوں کے لیے ہوسکتا ہو ۔ (بہار شریعت، ۳ / ۶۰۳)( مثلاً : راحت، نُصرت ، تسلیم وغیرہ) 

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نام کب رکھیں ؟

          افضل یہ ہے کہ ساتویں دن بچے کا عقیقہ کیا جائے اور نام رکھا جائے ، عقیقہ کرنے سے پہلے بھی نام رکھنا جائز ہے ۔ (نزھۃ القاری، ۵ / ۴۳۰)، حضرتِ  سیِّدُنا عَمرو بن شعیب رضی اللّٰہ تعالٰی عنہسے روایت ہے :  نبی کریم ، رء ُوفٌ رَّحیم صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ و اٰلہٖ وسلَّمنے بچہ کی پیدائش کے ساتویں دن اس کا نام رکھنے کا حُکْم اِرشاد فرمایا ۔  (ترمذی، کتاب الادب، باب ماجاء فی تعجیل اسم المولود، ۴ / ۳۸۰، حدیث : ۲۸۴۱)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 نام کون رکھے گا ؟

          نام رکھنے کی ذمہ داری بنیادی طور پر بچے کے والد کی بنتی ہے ، سرکارِ مدینہ  صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّمنے فرمایا :  اولاد کا والد پر یہ حق ہے کہ اس کا اچھا نام رکھے اور اچھا ادب سکھائے  ۔ (شعب الایمان، باب في حقوق الاولاد و الاھلین، ۶ / ۴۰۰، حدیث : ۸۶۵۸)

          حضرت علّامہ عبدالرؤف مَناوی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ الباریاس حدیث کے تحت نقل کرتے ہیں  : اُمّت کو اچھانام رکھنے کا حکم دینے میں اس بات پر تنبیہ ہے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن