دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naam Rakhnay Kay Ahkam | نام رکھنے کے احکام

book_icon
نام رکھنے کے احکام

سہل ‘‘سے نہیں بدلا تونبی کریمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ان پر’’ سہل‘‘ نام رکھنا لازم نہیں کیا، اگر یہ نام رکھنا ان پر لازم ہوتاتو آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ان کی یہ بات کہ’’میں اپنے والد کا رکھاہوا نام نہیں بدلوں گا‘‘ہرگز قبول نہ فرماتے  ۔ (فتح الباری لابن حجر، کتاب الادب ، باب تحویل الاسم الی اسم، ۱۱ / ۴۸۶، تحت الحدیث :  ۶۱۹۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

یہ نام رکھنا بہتر نہیں ہے

           حضرتِ سیِّدُنا سَمُرَہ بن جُنْدُبرضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشادفرمایا :  اپنے غلام کا نام نہ یَسَار  رکھو، نہ رَبَاح ، نہ نَجِیْح  اور نہ اَفْلَح، کیونکہ تم پوچھو گے کہ کیا وہ یہاں ہے ؟ نہیں ہوگاتو جواب آئے گا :  نہیں ۔  (مسلم، کتاب الآداب، باب کراھۃ التسمیۃ بالاسماء القبیحۃ، ص۱۱۸۱، حدیث : ۲۱۳۷)

             مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں  : غلام سے مراد مطلقًا لڑکا ہے ، خواہ بیٹا ہو یا غلام یا کوئی اوروہ جس کا نام رکھنا ہمارے قبضہ میں ہو، نہی تنزیہہ کی ہے یعنی یہ نام بہتر نہیں ۔ یَسَار کے معنی ہیں :  فراخی، عُسْر (تنگ دستی)کا مقابل ۔  رَبَاح کے معنی ہیں :  نفع، خسارہ کا مقابل ۔  نَجِیْح کے معنی ہیں :  کامیاب ، ظفریاب  ۔ اَفْلَح کے معنی ہیں :  نجات والا ۔  یہ ممانعت صرف ان ناموں میں محدود نہیں بلکہ ان جیسے اور نام جن کے معنی میں خوبی و عمدگی ہو، جیسے :  ظفر، برکت وغیرہ(اشعہ)یہ نام نہ رکھنا بہتر ہے اس کی وجہ خود بیان فرمارہے ہیں ۔  (مراٰۃُ المناجیح، ۶  / ۴۰۷)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

منع کرنے کی خواہش تھی لیکن منع نہیں کیا

          حضرت سیِّدُنا جابررضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : اگر میں زندہ رہا تو اپنی امت کو اس بات سے منع کردوں گا کہ کوئی اپنا نام بَرَکَت، نَافِع(نفع دینے والا) یا اَفْلَح (زیادہ فلاح وکامیابی پانے والا) رکھے  ۔ (راوی کا بیان ہے : میں نہیں جانتا کہ حضور صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ان ناموں کے ساتھ رَافِع نام کا ذکر فرمایایا نہیں ! )پوچھا جائے گا کہ بَرَکت یہاں موجود ہے ؟تو اس کے جواب میں کہا جائے گا : نہیں ۔ سرکارِ مدینہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے پردہ ظاہری فرمانے تک ان ناموں کی ممانعت نہیں فرمائی ۔ (الادب المفرد، باب افلح، ص۲۱۶، حدیث : ۸۳۳)

          امام ابوجعفر طحاوی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ الہادی حدیث پاک کے اس حصے ’’اگر میں آئندہ سال تک زندہ رہا تو ضرور ان ناموں (یعنی افلح، نافع، برکۃ، یسار) کو رکھنے سے منع کردوں گا‘‘ کے تحت فرماتے ہیں : اس میں اس بات پر دلالت ہے کہ ان ناموں کا رکھنا حرام نہیں ہے کیونکہ اگر حرام ہوتا تو رسولُاللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ضرور ان کے رکھنے سے منع فرمادیتے اور منع کرنے کو دوسرے وَقْت تک مؤخر نہ فرماتے اور ایک روایت میں ہے کہ ’’آپ منع کرنے سے خاموش رہے حتی کہ آپ کا وصال ہو گیا‘‘اس میں اس بات پر دلالت ہے کہ نبی کریم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی جانب سے ممانعت ان ناموں کو شامل نہیں ہے ، جب معاملہ ایسا ہے تو ان ناموں کا رکھنا مباح رہے گا ۔ (مشکل الآثار، ج۱، جزء۲، ص۲۰۸)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

بستی کا نام پسند آتا تو خوش ہوتے

        سرکارِمدینۂ منوّرہ، سردارِمکّۂ مکرّمہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  جب کسی بستی میں جاتے تو اُس کا نام پوچھتے ، اگر اس کا نام پسند فرماتے تو خوش ہوتے اور اس کی خوشی آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے چہرۂ انور میں دیکھی جاتی، اگر اس کا نام ناپسند فرماتے تو آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے چہرۂ اقدس میں اس کی ناپسندیدگی محسوس ہوتی ۔ ( ابو داوٗد، کتاب الطب، باب فی الطیرۃ، ۴ / ۲۵، حدیث : ۳۹۲)

          مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان  لکھتے ہیں : ہمارے ہاں پنجاب میں بعض دیہات کے نام ہیں :  نُور پُور، مدینہ، جمالپور ایسے نام بڑے مبارک ہیں بعض بستیوں کے نام ہیں :  شیطانیہ، خُونی چک وغیرہ یہ نام اچھے نہیں ۔  حضور صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم بستیوں کے بُرے نام

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن