دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naam Rakhnay Kay Ahkam | نام رکھنے کے احکام

book_icon
نام رکھنے کے احکام

راشد(ہدایت یافتہ) رکھا ۔ (اسدالغابۃ، ۲ / ۲۲۱، رقم : ۱۵۷۰)

{۱۳}حضرتِ سیِّدُنااَبُومُکْنِفْ زید الخیر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  کا نام ’’زید الخیل‘‘ (بڑائی، خود پسندی میں بڑھنے والا)سے بدل کر ’’زید الخیر‘‘ (بھلائی اور نیکی میں بڑھنے والا) رکھا ۔ (الاستیعاب، ۲ / ۱۲۷، رقم : ۸۶۶)

{۱۴}حضرتِ سیِّدُناسَعْد بِن قَیس عَنَزِی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  سرکارِ ابد قرار، شافعِ روزِ شمار صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا :  تمہارا نام کیا ہے ؟ عَرْض کی :  سعد الخیل(گھوڑوں میں بَرَکت والا) فرمایا :  بلکہ تم سعد الخیر (نیکی میں بَرَکت والا) ہو ۔

(الاصابۃ، ۳ / ۶۰، رقم : ۳۱۹۹)

{۱۵} ابو داوٗد شریف میں ہے ایک صاحب کا نام حرب (جنگ)تھا، سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مدد گار صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے ان کا نام سَلْم (امن)رکھا ۔ ( ابو داوٗد، کتاب الادب، باب فی تغییرالاسم القبیح، ۴ / ۳۷۶، حدیث : ۴۹۵۶)

{۱۶} غزوئہ خندق کے موقع پر نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے خندق کی کھدائی لوگوں میں بانٹ دی، آپ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم بھی ان کے ساتھ مصروف کار رہے ، ان صحابہ کرام رضی اللّٰہ تعالٰی عنہممیں جُعَیْل(بد شکل اور سیاہ آدمی) نامی ایک صاحب بھی تھے ، جنا ب رحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے ان کا نام ’’عَمْرو‘‘ رکھا ۔ (اسدالغابۃ، ۱ / ۴۲۵، رقم : ۷۶۶)

{۱۷}حضرتِ سیِّدُناشَرِیْد بِن سُوَید ثَقَفِیّ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہکا نام مالک(ملکیت والا) تھا، شاہِ بنی آدم، نبیِّ مُحتَشَم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے بدل کر شَرِیْد(دوڑ کر آنے والا)  رکھا، بیعتِ رضوان کے شرکاء میں سے ہیں ۔  (اسد الغابۃ، ۲ / ۵۹۹، رقم : ۲۴۳۰)

{۱۸} حضرتِ سیِّدُناابو عبد اللّٰہ کَثِیْربِن صَلْت بِن مَعْدِیْکَرِب کِنْدی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ حضور تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم کے عہد مبارک میں پیدا ہوئے ، آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا نام قلیل تھا، نَبِیِّ مُعَظَّم، رَسُولِ مُحتَرم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّمنے آپ کا نام کثیر رکھا ۔  (اسدالغابۃ، ۴ / ۴۸۵، رقم : ۴۴۲۴)

{۱۹} حضرتِ سیِّدُناعمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی بہن اُم ّعاصم کا نام عَاصِیَہ (نافرمان عورت، گنجان درخت) تھا، نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے ا ن کا نام جَمِیْلَہ (فضلِ خدا سے نیکیاں کرنے والی، خوبصورت)  رکھا تھا ۔  (اسدالغابۃ، ۴ / ۴۸۵، رقم : ۴۴۲۴)

{۲۰} حضرتِ سیِّدُناکثیر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا نام قلیل (کوتاہ ودبلے جسم کا آدمی)تھا، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے ان کا نام کثیر (وافر، زیادہ)رکھا ۔ (اسدالغابۃ، ۴ / ۴۸۳، رقم : ۴۴۱۹)

{۲۱}حضرتِ سیِّدُنامسلم بن عبد اللّٰہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے نام دریافت فرمایاتو عَرْض کی :  شِہَاب (آگ کا شعلہ)بن خَرُفَہ ۔  آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ( ان کا اور ان کے والد کا نام تبدیل کر دیا اور) ارشاد فرمایا :  تم مُسلِم (سلامتی والے )بن عبد اللّٰہ ہو ۔ (اسدالغابۃ، ۲ / ۶۱۰، رقم : ۲۴۵۳)

{۲۲}حضرتِ سیِّدُنامُطِیْع بِنْ اسد بن حارثہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  کا نام عاص (نافرمان)تھا، شہنشاہِ خوش خصال، پیکرِ حُسن وجمال صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے آپ کا ناممُطِیْع(فرمانبردار)رکھا ۔ (مسندامام احمد، حدیث مطیع بن اسود، ۵ / ۲۵۳، حدیث : ۱۵۴۰۸)

{۲۳}حضرتِ سیِّدُناابنِ عباس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم کے پاس ایک صاحب آئے ، آپ نے فرمایا :  تمہارا نام کیا ہے ؟ وہ بولے :  نَکِرَہ(اجنبی) ۔  آپ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے فرمایا :  بلکہ تم معروف (مشہور)ہو ۔ (الاصابۃ، ۶ / ۱۴۲، رقم : ۸۱۵۲)

{۲۴}حضرتِ سیِّدُنامُہَاجِرْبِنْ اَبُواُمَیَّہ بِن مُغِیْرَہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ صحابی ہیں ، اُمُّ المومنین حضرتِ سیِّدَتُنا اُمّ سلمہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کے سگے بھائی تھے ، آپ کا نام ولید (ابھی ابھی پیدا شدہ، نوکر) تھا ۔  سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن