دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naam Rakhnay Kay Ahkam | نام رکھنے کے احکام

book_icon
نام رکھنے کے احکام

 

            مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں  : یعنی حضور اَنْوَر صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم انسانوں کے ، جانوروں کے بلکہ شہروں بستیوں کے بُرے نام بدل کر اچھے نام رکھ دیتے تھے ، چنانچہ ایک شخص کا نام تھا ’’اَسْوَد(یعنی کالا)‘‘ حضور انور صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلمنے اس کا نام اَبْیَض (یعنی سفید)رکھا ، مدینہ منورہ کا نام یَثْرِب(ویرانہ ، خار زار) تھا حضور انورصلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس کا نام مدینہ(جمع ہونے کی جگہ)، طَیِّبَہ(بہتر مٹی والا شہر، آفات سے محفوظ شہر)، اَ بْطَح(کشادہ جگہ جہاں سے سیلاب کا پانی گزرتا ہو)، بَطْحَہ(کشادہ زمین )  وغیرہ رکھے  ۔ کفار کے لئے برعکس عمل تھا چنانچہ ’’اَ بُوالْحَکَم‘‘ (دانائی والا) نام تھا حضور صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلمنے ’’ابوجَہل ‘‘(جہالت والا)رکھا ۔ (مراٰۃ المناجیح، ۶ / ۴۲۰)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

وہ بعض نام جو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و سَلَّمنے تبدیل فرما دیئے

{۱}ایک صحابی بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے جن کے چہرے پر زخم کا نشان تھا، رسولِ ثَقَلَین، سلطانِ کونَین صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے ان سے نام پوچھا ۔  انہوں نے عَرْض کی : مُنْذِرْ(ڈرانے و الا) ۔ فرمایا :  تم  اَشَج(زخمی پیشانی والا) ہو ۔  (اسدالغابۃ، ۲ / ۸۹، رقم : ۱۲۹۷)

{۲}حضرتِ سیِّدُنابَشِیْر بِن خَصَاصِیَّہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  کا نام ’’زَحْم‘‘  (رکاوٹ ڈالنے والا)تھا، بَشِیْر (خوشخبری دینے والا) نام رکھا ۔ (اسدالغابۃ، ۱ / ۲۸۹، رقم : ۴۵۵)

{۳}حضرتِ سیِّدُناسِرَاج رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  کا نام فَتْح(کامیابی)تھا، بدل کر سِراج (چراغ)رکھا ۔  (الاستیعاب، ۲ / ۲۴۲، رقم : ۱۱۳۶)

{۴}ایک صحابی کا نام پہلے ’’اَسْوَد(کالے رنگ والا)‘‘تھا، بدل کر اَبْیَضْ (گورے رنگ والا) رکھا ۔ (جمع الجوامع، مسند سہل بن سعد، ۱۴ / ۴۳۹، حدیث : ۱۱۳۴۳)

{۵}حضرتِ سیِّدُنااَبُوالْیَمَان بِشْر یابَشِیر بِن عَقْرَبَہ جُہَنِیِّ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما  اپنے والد کے ساتھ نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، نام پوچھا تو عَرْض کی : بَحِیْر(عِلْم ، مال میں زیادتی والا) ۔ فرمایا : نہیں بلکہ تمہارا نام بشیر(خوشخبری دینے والا) ہے  ۔ (الاصابۃ، ۱ / ۴۳۴، رقم : ۶۷۱)

{۶}حضرتِ سیِّدُنااَبُوعِصَام بَشِیْرحَارِثِی کَعْبِیرضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا نام  اَکْبَر(سب سے بڑا) تھا ۔  آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :  تم بَشِیْر(خوشخبری دینے والا) ہو ۔  (اسد الغابۃ، ۱ / ۲۸۸، رقم : ۴۵۴)

{۷}حضرتِ سیِّدُنابَکْر بِن جَبَلہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا نام پہلے عَبْد عَمْرو(عمرو کا بندہ)  تھا، رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے آپ کا نامبَکْر رکھا ۔ (جمع الجوامع، مسندبکربن جبلۃ الکلبی ، ۱۴ / ۱۵۵)

{۸} حضرتِ سیِّدُنابَکْر بِن حَبِیْب حَنَفِی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا پہلا نام بَرْبَرْ(فضول باتیں کرنے والا )  تھا، نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے آپ کانام بَرْبَرْ سے بدل کربَکْر رکھا ۔ (الاصابۃ، ۱ / ۴۵۳، رقم : ۷۲۶)

{۹}حضرتِ سیِّدُناحَبِیْب بن حَبِیْب بِن مَرْوَان  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بطورِ وفد نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ان کا نام دریافت فرمایا، انہوں نے بتایا : بَغِیْض (قابل نفرت)حضور صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے فرمایا :  تم حَبِیْب (قابل محبت، دوست) ہو ۔  اس کے بعد ان کوحَبِیْب کہا جاتا تھا ۔ (اسدالغابۃ، ۱ / ۳۰۰، رقم : ۴۸۱)

{۱۰}حضرتِ سیِّدُناذُؤَیْب بِن شَعْثَنْ / شعثم تَمِیْمِی عَنْبَرِیْ  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ان کا نام پوچھا :  انہوں نے عَرْض کی :  اَ لْکُلَاح ۔ (تُرش رُو) نبی اکرم، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے فرمایا :  تمہارا نام ’’ذُؤَیْب‘‘ (بالوں والا)ہے ۔ ان کے لمبے لمبے گیسو تھے  ۔ (اسدالغابۃ، ۲ / ۲۱۸، رقم$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن