دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naam Rakhnay Kay Ahkam | نام رکھنے کے احکام

book_icon
نام رکھنے کے احکام

     بوڑھوں کو حسبِ رَواج وعُرف عزت سے پکارنا چاہئے مثلاً بعض علاقوں میں ’’بابا جی ‘‘، ’’بڑے میاں ‘‘ کہہ کرپکارنا مُرَوَّج ہے  ۔ اگر دادا ، دادی یا نانا، نانی حیات ہوں تو ان کو دادا حضور، دادا جان ، دادا جی ، نانا حضور ، ناناجان، نانا جی وغیرہ کہہ کر پکارنا چاہئے  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (۹)ماں باپ کو پکارنا

          والدین کا اِحترام کرنا، انہیں عزت سے پکارنا دونوں جہانوں میں ڈھیروں بھلائیاں پانے کا سبب ہے  ۔ والد صاحب کو حسبِ موقع اور حسبِ رَواج ابوجی، اباحضور، بابااور والدہ صاحبہ کو امی حضور، امی جان ، امی جی وغیرہ کہہ کرپکارنا چاہئے  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (۱۰) رشتے داروں کو پکارنا

          رشتے دار دو قسم کے ہوتے ہیں ، ایک وہ جو عمر میں ہم سے بڑے ہیں اوردوسرے وہ جن کی عمر ہم سے کم ہوتی ہے  ۔ بڑے رشتے داروں کو پکارنے کے لئے مختلف زبانوں اور علاقوں میں مختلف الفاظ اور اَندازرائج ہیں ، ان میں سے جو اَدب کے زیادہ قریب اور شریعت کے مطابق ہوں اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ انہیں اِختیار کرنا چاہیے  ۔ بعض علاقوں میں ماموں جان ، چچا جان ، بھائی جان وغیرہ بولا جاتا ہے  ۔

        کم عمر رشتے داروں مثلاًچھوٹے بھائی بہن، بھانجے ، بھتیجے نیز اپنی اولاد سے گفتگو اور انہیں پکارنے میں شفقت سے بھرپور اورمہذب انداز اپنانا اور’’ آپ جناب‘‘سے بات کرنا نہ صرف بات کرنے والے کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ انداز بچوں کی تربیت میں بھی مُعاوِن ثابِت ہوتا ہے کیونکہ بچے عُمُوماً بڑوں کے اقوال وافعال سے اثر لیتے اور ان کی نقالی کرتے ہیں ۔ اس بارے میں ہمارے پیارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا طرزِ عمل کیا تھا اس روایت سے اندازہ لگائیے ، چنانچہ حضرت سیِّدُنا انس بن مالک  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہسے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھ سے ارشاد فرمایا : اے بیٹے !( مسلم، کتاب الادب، باب جواز قولہ لغیر ابنہ یا بنی، ص۱۱۸۵، رقم : ۲۱۵۱)

 میاں بیوی کا ایک دوسرے کو پکارنا

        دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1195 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہار شریعت(جلد3) ‘‘کے صفحہ 657پرہے : عورت کو یہ مکروہ ہے کہ شوہر کو نام لے کر پکارے ۔ (درمختار، ۹  / ۶۹۰)بعض جاہلوں میں یہ مشہور ہے کہ عورت اگر شوہر کا نام لے لے تو نکاح ٹوٹ جاتا ہے ۔ یہ غلط ہے شاید اسے اس لیے گڑھا ہو کہ اس ڈر سے کہ طلاق ہوجائے گی شوہر کا نام نہ لے گی ۔  (بہار شریعت، ۳ / ۶۵۷)

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!پہلے کی عورَتیں تو اِس قَدَر حیاء دار ہوتی تھیں کہ اپنے شوہر کا نام لیتے ہوئے جِھجَکتی تھیں اور مُنّے کے ابُّو وغیرہ کہتی تھیں ۔  مگر اب تو بِلاتکلُّف’’میرے میاں ‘‘’’میرے شوہر‘‘ ’’میرے ہَزبَینڈ‘‘ (Husband) کہتی ہیں ۔  اور مرد بھی میرے بچّوں کی امّی وغیرہ کہنے کے بجائے ’’میری بیوی‘‘ ’’میری وائف‘‘ میری گھر والی کہتے ہیں ، اپنے بچّوں کے ماموں کا تعارُف کروانے کا کافی شوق دیکھا گیا ہے ۔ اگرچِہ وہ کزن ہو تب بھی بِلا ضَرورت صرف ’’سالا‘‘ کہہ کر تعارُف کروائیں گے ۔ غالباً حَظِّ نفس کیلئے ایسا کیا جاتا ہوگا ۔  کوشش فرمائیے کہ مُہَذَّب اَلفاظ زَبان پر آئیں ، ہاں ، ضَرورتاً بیوی یا شوہر وغیرہ کا رِشتہ بتانے میں حَرَج بھی نہیں ۔ (باحیا نوجوان، ص۳۹)

          دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں دیگر معاشرتی اور اخلاقی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے ، امیرِ اہلسنّتدامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ نیک بننے کے نسخے  ’’72مَدَنی انعامات‘‘ میں سے ایک مَدَنی انعام اس بارے میں بھی ہے ، چنانچہ  دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 30صفحات پر مشتمل رسالے ’’ مَدَنی انعامات‘‘ کے صفحہ 4پر مدنی انعام نمبر7ہے  : آج آپ نے ( گھرمیں اور باہر بھی)ہر چھوٹے بڑے حتیٰ کہ والدہ (اور اگرہیں تو اپنے بچوں اور ان کی امی )کو بھی تُو کہہ کر مخاطَب کیا یا آپ کہہ کر؟نیز ہر ایک سے دورانِ گفتگو ہیں کہہ کر بات کی یا جی کہہ کر؟(آپ کہنا ، جی کہنا درست جواب ہے ) ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن