30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حضرتِ سیِّدُناسفینہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں : میں ایک سفر میں حضور انور صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم کے ساتھ تھا ۔ صحابہ کرام رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم میں سے جب کوئی تھکتا اپنی تلوار، ڈھال اور تیر مجھ پر ڈال دیتا یہاں تک کہ مجھ پر بہت سا سامان جمع ہوگیا، راحتِ قلبِ ناشاد، محبوبِ ربُّ الْعِباد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے مجھے دیکھا تو ارشاد فرمایا : تم سفینہ (جہاز) ہو ۔ اس روز اگر میں ایک، دو، تین، چار، پانچ، چھ، سات اونٹوں کا بوجھ بھی اُٹھا لیتا تو مجھ پر بھاری نہ ہوتا ۔ جب آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے آپ کا نام پوچھا جاتا تو کہتے : میں بالکل نہیں بتاؤں گا، میرے آقا صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّمنے میرا لقب سفینہ رکھا ہے ۔ (مسندامام احمد، مسندالانصارحدیث ابی عبدالرحمن سفینۃ ، ۸ / ۲۱۵، حدیث : ۲۱۹۸۴ ۔ ۲۱۹۸۷ ملخصًا)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نام کے علاوہ ایسے لفظ سے کسی کو پکارنالَقَب کہلاتا ہے جس میں تعریف و بُرائی کا کوئی خاص معنی ہو ۔ (التعریفات للجرجانی، ص۱۳۶)یہ عُمُوماًاہلِ محبت یا
دشمنوں کی طرف سے دیا جاتا ہے ، خود نہیں رکھا جاتا ۔
مختلف بزرگان ِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المُبِین کے القابات اسی کتاب کے صفحہ 166 پر موجوہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شاعر کا وہ مختصر نام تَخَلُّصکہلاتا ہے جو اشعار میں استعمال ہوتاہے ، یہ عُمُوماً کلام کے آخر ی شعر میں آتا ہے ۔
11 اکابرینِ اہل سنت کے تخلص
| امام اہل سنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن رَضاؔاستاذِ زَمَن حضرت مولانا حسن رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن | حَسَنؔ |
| حضرت مولاناکفایت اللہ کافیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی | کافیؔ |
| اعلیٰ حضرت کے جدِ امجد کے شاگرد مولانا محمد حسن علمی بریلویعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی | علمیؔ |
| مفتی اعظم ہند حضرت مولانامصطفی رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن | نوریؔ |
| حجۃ الاسلام حضرت مولانا حامد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن | حامدؔ |
| مَدَّاحُ الحبیب حضرت مولانا جمیل الرحمن رضویعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی | جمیلؔ |
| صدر الافاضل حضرت مولانا نعیم الدین مرادآبادیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ الہادی | نَعِیمؔ |
| حکیم الامت مفتی احمد یار خانعلیہ رحمۃُ الرَّحمٰن | سالکؔ |
| والدِ صدرالافاضل حضرت مولانا سید معین الدینعلیہ رَحمَۃُ اللّٰہِ المُبین | نُزْہَتؔ |
| امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ | عطارؔ |
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حضرتِ سیِّدُناعثمان بن طَلْحَہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نَبِیِّ مُعَظَّم، رَسُولِ مُحتَرم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّمنے ارشاد فرمایا : تین چیزیں تمہارے بھائی کے دل میں تمہاری سچی محبت کا باعث بنیں گی : {۱}جب تم اُسے ملوتو سلام کرو {۲}مجلس میں اس کے لیے فراخی اور وسعت پیدا کرو، اور{۳}
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع