دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Naam Rakhnay Kay Ahkam | نام رکھنے کے احکام

book_icon
نام رکھنے کے احکام

کے پاس لے گئے تاکہ آپ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّمبچے کو گھٹی دیں اور اس کا نام رکھیں ، پیارے آقا صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ و اٰلِہٖ و سَلَّم نے آپ کے سر پرہاتھ پھیرا اور ان کا نام ’’محمد‘‘ رکھا اور اپنی کنیت ’’اَ بُو الْقَاسِم‘‘عطا فرمائی ۔ (اسدالغابۃ، ۵ / ۱۰۱، رقم : ۴۷۳۸ملخصًا)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ان شاء اللّٰہ عزوجل لڑکا پیدا ہوگا

        حضرتِ  سیِّدُنا ابوشُعَیب رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ ، امام عطا ء  رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہسے روایت فرماتے ہیں کہ جو یہ چاہے کہ اس کی عورت کے حمل میں لڑکا ہو تو اسے چاہیے کہ اپنا ہاتھ عورت کے پیٹ پر رکھ کر کہے ’’اِنْ کَانَ ذَکَرًا فَقَدْ سَمَّیْتُہٗ مُحَمَّدًا یعنی اگر یہ لڑکا ہوا تو میں نے اس کا نام محمد  رکھا  ۔ ‘ان شاء اللّٰہ الْعَزِیزلڑکا ہوگا  ۔ (فتاویٰ رضویہ، ۲۴ / ۶۹۰)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بے ادبی نہ ہونے پائے

          صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی  لکھتے ہیں : محمد بہت پیارا نام ہے ، اس نام کی بڑی تعریف حدیثوں میں آئی ہے  ۔ اگر تصغیر (یعنی نام بگڑنے ) کا اندیشہ نہ ہو تو یہ نام رکھا جائے اور ایک صورت یہ ہے کہ عقیقہ کا نام یہ ہو اور پکارنے کے لئے کوئی دوسرا نام تجویز کر لیا جائے  [1]؎ اور ہندوستان (پاک وہند)میں ایسا بہت ہوتا ہے کہ ایک شخص کے کئی نام ہوتے ہیں اس صورت میں نام کی بَرَکت بھی ہوگی اور تَصْغِیر سے بھی بچ جائیں گے  ۔ (بہارِ شریعت، ۳ / ۳۵۶ )

اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ کا طریقہ کار

          اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنّت، مجدِّدِ دین وملّت ، مولانا شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں  : فقیرغفراﷲتعالٰی نے اپنے سب بیٹوں بھتیجوں کاعقیقے میں صرف محمدنام رکھا پھرنامِ اَقدس کے حفظِ آداب اور باہم تمیز (یعنی پہچان)کے لئے عُرْف جُدامقرر کئے  ۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۲۴ / ۶۸۹)

عاشقِ اعلیٰ حضرت کی ادا

     جب شیخ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ سے کسی کا نام رکھنے کی درخواست کی جاتی ہے تو عُمُوماًآپ دامت برکاتہم العالیہ اس بچے کا نام :  محمد اور پکارنے کے لئے عُرف مثلاً :  رَجَب رضارکھتے ہیں ۔  نام کے ساتھ رضا کا اِضافہ ‘امامِ اہلسنّت مجددِ دین وملت مولانا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کی نسبت سے کرتے ہیں  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

1000 ڈالر انعام

          ایک اخباری اطلاع کے مطابق نامِ ’’محمد‘‘ کے قدر دان ایک مسلمان حکمران نے اِعلان کیا ہے کہ جو لوگ اپنے نومَولود بچوں کے نام نبی آخر الزمانصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے نامِ نامی’’محمد‘‘ کے نام پر رکھیں گے انہیں ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ پیش کیا جائے گا ۔ جشنِ ولادتِ نبیصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر کئے جانے والے اعلان میں مسلمان حکمران نے کہا ہے کہ ایک ہزار ڈالر کا ہدیہ ان کی والدہ کی طرف سے پیش کیا جائے گا کیونکہ یہ خیال بنیادی طور پر والدہ نے ہی پیش کیا ہے ۔ اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو والدین اپنی بیٹیوں کے نام اُمہات المومنین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہنکے ناموں پر رکھیں گے ان کو بھی ایک ہزار ڈالر ہدیہ پیش کیا جائے گا ۔ اس اِعلان پر اس ملک میں رہنے والے مسلمان خاندانوں میں خوشگوار ردِّ عمل سامنے آیا ہے  ۔

(جنگ اردوآن لائن 16جنوری 2014بتصرف قلیل)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پکارا جانے والا نام رکھنے کی ایک اہم احتیاط

 



[1]     مثلا بلال  رضا ،ہلال رضا وغیرہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن