دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Musical show ka Matwala | میوزیکل شو کا متوالا

book_icon
میوزیکل شو کا متوالا

اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے رہتے۔میں کبھی کبھار ان کے ساتھ اجتماع میں شرکت کرلیا کرتا جس کی وجہ سے مجھے اپنی عصیاں بھری زندگی پر ندامت ہوتی مگر میں اپنے گناہوں پر کڑھنے کے باوجود ان سے خلاصی حاصل نہ کر سکا۔میری گناہوں سے خلاصی کی سبیل یوں ہوئی کہ دعوتِ اسلامی کا صوبائی سطح کا سنّتوں بھرا اجتماع پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبادمیں منعقد ہوا تو خوش قسمتی سے مجھے بھی اس میں شرکت کی سعادت مل گئی ، اس اجتماع میں ہونے والے سنّتوں بھرے بیانات اور رقّت انگیز دعا نے میرے رونگٹے کھڑے کر دیے۔ میں نے رو رو کر اپنے تمام گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ گناہوں بچنے کا عزم کرلیا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجلَّ اس اجتماع کی برکت سے میں نے تمام گناہوں کو ترک کر دیااور بروں کی صحبت چھوڑ کر اچھوں  کی صحبت اختیار کر لی نیز چہرے پر داڑھی شریف اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج بھی سجا لیا۔تادمِ تحریر صوبائی مشاورت کے رکن کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ہوں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(15)اصلاح کا سبب

        تلہ گنگ(ضلع چکوال، پنجاب)کے علاقیبڈھیال کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے :  ۱۴۲۲ھ بمطابق2001ءمیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے پشاور میں ہونے والے صوبائی سطح کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ان کا محبت بھرا انداز میرے دل میں گھر کر گیا لہٰذا میں نے ان کی دعوت قبول کرلی ۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کے فضل و کرم سے اجتماع میں شرکت کی سعادت مل گئی اور پہلے ہی دن شام کووہاں سے اپنے عزیزوں کے ہاں چلا گیا لیکن دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر بالآخر اگلے روز پھر اجتماع گاہ میں جا پہنچا اور اجتماع کی برکات سے مستفیض ہونے لگا ۔ اس اجتماع میں زمانے کے ولیِٔ کامل، شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پر سوز بیان فرمایا اور دورانِ بیان آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے موت کی منظرکشی اس اندازسے فرمائی کہ میرے دل کی دنیاتہ و بالا ہو گئی اوررہی سہی کسر اختتامی رقّت انگیز  دعا نے پوری کر دی اورمیں نے صدقِ دل سے توبہ کرلی ۔اجتماع کے بعدنمازِ ظہر کے لئے میں وضو کرنے گیاتواژدھام کی وجہ سے تاخیرسے واپسی ہوئی، اسی دوران امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ جماعت کروا چکے تھے۔مجھے بڑاافسوس ہوا!اوردل میں ایک ولیٔ کامل کی اقتداء میں نمازپڑھنے کی خواہش حسرت میں بدل گئی۔بعدمیں مجھے پتہ چلاکہ امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک جگہ ٹھہرے ہوئے ہیں ، شوقِ دیدارکی تڑپ مجھے وہاں لے گئی۔نمازِعشاء کاوقت ہوچکاتھاجب میں وہاں پہنچا تو امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ وضو فرما رہے تھے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میں نے عشاء کی نماز امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اقتدا میں ادا کی یوں میرے دل کی تمناپوری ہوگئی۔نماز کے بعددورانِ ملاقات امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مجھے تھپکی سے نوازا اور میں اسی وقت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مریدہوگیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّاس ماحول کی برکت سے جہاں مجھے نماز پڑھنے، چہرے پر داڑھی رکھنے اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجانے کی سعادت نصیب ہوئی وہاں بڑوں کا ادب، چھوٹوں پر شفقت، خوفِ خدااورعشق مصطفی کی دولت سے بھی مالامال ہوا۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

  خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے ، تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دوتواُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہوجاتاہے ۔اِسی طرح تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکرعاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والااللّٰہاوراس کے رسولعَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھربھی انمول ہیرابن جاتا، خوب جگمگاتااورایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والااس پررَشک کرتااورجینے کے بجائے ایسی موت کی آرزوکرنے لگتاہے۔آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔اپنے شہرمیں ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اورراہِ خدا میں سفرکرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفرکیجئے اورشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ  مَدَنی انعامات پرعمل کیجئے، اِن شآء اللّٰہ عَزَّوَجلَّ آپ کودونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔

مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی

   صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا   

غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے

        جواسلامی بھائی فَیضانِ سنّت یاامیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیگرکُتُب و رسائل سن یاپڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار، صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یامَدَنی قافِلوں میں سفریادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا، نمازی بن گئے، داڑھی، عمامہ وغیرہ سج گیا، آپ کویاکسی عزیزکوحیرت انگیزطورپرصحت ملی ، پریشانی دُورہوئی، یامرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوایااچھی حالت میں رُوح قبض ہوئی، مرحوم کواچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یاتعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے آفات وبَلِیّات سے نَجات ملی ہوتوہاتھوں ہاتھ اس فارم کوپُرکردیجئے اورایک صفحے پَرواقعہ کی تفصیل لکھ کراس پتیپربھجواکراِحسان فرمائیے ’’مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ‘‘عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ ، محلہ سوداگران، پُرانی سبزی منڈی بابُ المدینہ کراچی۔‘‘

نام مع ولدیت : _________________عمْر___کِن سے مریدیاطالب ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خط ملنے کاپتا ______________________________  

فون نمبر(مع کوڈ)________ : ای میل ایڈریس ___________________  

 انقلابی کیسٹ یارسالہ کانام : __________سننے، پڑھنے یاواقعہ رونماہونے کی تاریخ مہینہ/سال : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتنے دن کے مدنی قافلے میں سفرکیا : ___موجودہ تنظیمی ذمہ داری________ مُنْدَرجہ بالاذرائع سے جوبَرَکتیں حاصل ہوئیں ، فُلاں فُلاں برائی چھوٹی وہ تفصیلاًاورپہلے کے عمل کی کیفیت (اگرعبرت کے لیے لکھناچاہیں )مثلاًفیشن پرستی، ڈکیتی وغیرہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن