دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Musalman Kay Joothay Main Shifa | مسلمان کےجوٹھےمیں شِفا

book_icon
مسلمان کےجوٹھےمیں شِفا

ہوتا ہے۔ بہرحال اگر کوئی پیسے کا نقصان ہونے کے سبب بھی اسے ضائع ہونے سے بچاتا ہے تو یہ بھى غنیمت ہے، ورنہ امیر ممالک مىں تو اناج ضائع کرنے کے قوانین  بنے ہوئے ہىں۔  

کھانا پھینک دینے کاقانون

اىک بار مجھے کسى ملک میں قانون کا  پتا چلا کہ ہوٹل والے قانونی لحاظ سے پابند ہوتے ہیں کہ شام کو بچا ہوا کھانا پھینک دیں مثلاً اگر کوئی ہوٹل والا مچھلىاں پکا کر ىا تَل کر ىا ڈىپ فرائى کر کے بىچتا ہو،اب شام میں جتنی کچی مچھلىاں فریزر میں بچ گئىں تو انہیں پھىنک دىنا ضَروری ہے۔ اب چاہے وہ  ہزار روپے کى ہوں یا لاکھ روپے کى  دوسرے دِن  نہىں کھلا سکتے۔ یہ سُن کر ہی اپنے بدن میں جھرجھری آ جاتی ہے لىکن وہاں اىسا قانون ہے۔ اب اسی سے اندازہ لگا لیجیے کہ جب فرىزر مىں رکھی کچى مچھلىاں دوسرے دِن نہیں چلا سکتے تو پھر پکا ہوا کھانا کس نے فرىج مىں رکھنے دىنا ہے؟ ىہ بھى پھىنکنا لازمی ہى ہو گا۔ یوں بہت سا کھانا ضائع کر دىا جاتا ہے۔  

دُنیا میں کوئی بھوکا نہ مَرے

اگر دُنىا مىں ہر ایک اپنے آپ کو اس بات کا پابند کر لے کہ مىں اىک دانہ بھى Waste(یعنی ضائع)نہىں کروں گا تو شاىد دُنىا میں کوئی بھوک سے نہ مَرے۔ یہ جو کہا جاتا ہے کہ لوگ بھوک سے مَر رہے ہیں تو ىہ بات ختم ہو جائے۔ اس وقت دُنیا میں جن مقامات پر  غِذا ہے تو وہاں ڈھىر لگے ہوئے ہیں اور جن علاقوں میں نہىں ہے تو وہاں لوگ دانے دانے کے لىے تَرس ر ہے ہىں۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے  اور ہمیں  کھانا ضائع کرنے سے بچائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم   

کھانا ضائع کرنے پر حِساب نہیں عذاب ہے

یاد رَکھیے!اگر ہم کھانا ضائع کرىں گے تو اس پر حِساب نہىں بلکہ عذا ب ہے۔ حِساب تو اس حلال مال پر ہے جو ہم نے کھاىا ،باقی جو ہم نے ضائع کر دىا  تو اس پر عذاب ہے مثلاً بچی روٹىاں پھینک دیں، چاول یا سالن بچ گئے تو وہ ڈال دىئے، پتىلا یا دیگ دھوتے وقت بہت سا شوربا دھلنے مىں چلا گىا، پلیٹ دھونے میں بہت سارے چاول بہہ گئے  تو یہ سب کھانا ضائع کرنے کے زُمرے میں آئے گا،جس سے بچنا بہت ضَروری ہے۔ دىگ صاف کرنے میں بھی بہت اِحتیاط کرنی  چاہیے کیونکہ اِس مىں بھی بہت سا کھانا چپکا رہ جاتا ہے جو دھلنے مىں ضائع ہوتا ہے۔ یا د رہے کہ جان بوجھ کر جس نے ایک قطرہ ،ایک دانہ بھی ضائع کىا تو وہ آخرت مىں پھنس سکتا ہے۔

مؤمن کے جُوٹھے میں شِفا ہے

سُوال: گھروں مىں ىہ بھى تَصَوُّر ہوتا ہے کہ ہم کسى کا جوٹھا نہىں کھائىں گے، اِس وجہ سے بھى کھانا ضائع ہونے کى مِقدار بڑھ جاتى ہے ،اِس کا کیا حَل کیا جائے؟

جواب:منقول ہے:سُؤْرُ الْمُؤْمِنِ شِفَاءٌ یعنی مؤمن کے جُوٹھے میں شِفا ہے۔ ([1])ہمارے ىہاں تو جوٹھا پانی پھىنک دىا  جاتا ہے حالانکہ ىہ گناہ کا  کام ہے ۔ اگر کسی مسلمان نے بچا ہوا پانى چھوڑ دىا ،پھىنکا نہىں توگناہ گار نہىں۔ اب اگر دوسرے شخص نے وہ پانی پھینکا تو اس کے حِساب کا مُعاملہ اس پھینکنے والے پر آئے گا۔ مسلمان کے جوٹھے پانی کو پینے سے کراہیت کی جاتی ہے حالانکہ اس میں شِفا کی بشارت ہے جبکہ فرىش واٹر مىں شِفا کى بشارت نہىں۔

لوگ سمجھتے ہیں کہ اس جوٹھے میں مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   بىکٹیرىا اور جَراثىم لگ گئے لیکن دَرحقیقت وہ شِفا  والا ہو جاتا ہے۔ افسوس!اب سوچىں بدل گئى ہیں۔ بعض لوگوں کے ضَرورت سے زىادہ دُنیوی تعلیم حاصِل کرنے کے سبب دماغ بہک جاتے ہیں اور پھر انہیں ہر چىز مىں جَراثىم نظر آتے ہىں،مسلمان کے جُوٹھے میں بھی انہیں جَراثیم دِکھائی دیتے ہیں حالانکہ یہ باعثِ شِفا ہے۔ شِفا کى نىت سے جوٹھا کھائىں پئیں گے تو اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ثواب ملے گا۔ اللہ کرىم ہم سب کو عقلِ سلىم دے  اور قرآن و حدیث کی تعلیمات حاصِل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ قرآنِ کریم کی تعلیم جتنی زیادہ حاصِل کریں اس کے پڑھنے میں ثواب ہى ثواب اور فائدہ ہى فائدہ ہے۔   

جوٹھا کھانے سے شِفا ملنے کی حکایت

فیضانِ سنَّت،جلداوّل کے صفحہ531 پر اىک حکاىت لکھى ہے کہ ڈاکوؤں کى اىک ٹىم اپنے مِشن یعنی ڈاکا زنی پر جا رہى تھى۔ راستے مىں کسى ہوٹل مىں یہ کہہ کر پڑاؤ کىا کہ ہم راہِ خدا کے مجاہد ہیں۔ رات ىہاں رُکىں گے اور پھر دِن میں  جہاد پر روانہ ہو جائیں گے۔ چنانچہ  صبح ہونے پر وہ چلے گئے ۔ لوٹ مار کر کے پھر واپسى



[1]    الفتاوی الفقھیة  الكبری  لابن  حجرالهيتمی، کتاب النکاح، باب الولیمة، ۴ / ۵۲ دار الکتب العلمیة بیروت 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن