دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Musalman Kay Joothay Main Shifa | مسلمان کےجوٹھےمیں شِفا

book_icon
مسلمان کےجوٹھےمیں شِفا

سُوال:

خُوشا جھومتا جا رہا ہے سفینہ

پہنچ جائىں  گے اِنْ شَآءَ اللّٰہ مدىنہ

عاشقانِ رَسول جب کشتی میں سفر کرتے ہیں تو انہیں آپ کا یہ شعر یا د آ جاتا ہے کیا آپ نے سفینے کے ذَریعے بھی سفرِمدینہ کیا ہے؟ 

جواب:اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اىک بار مىں نے سفىنے(یعنی بحری جہاز)کے ذَریعے بھی سفرِمدینہ کیا ہے۔ اِسی سفر میں اللہ پاک کى رَحمت سے ىہ کلام  لکھنے کى سعادت ملى ہے۔ اللہ پاک نے اِس کلام کوقبولىت بخشی اور  یہ کافى پڑھا گىا ہے اور  اب بھى اللہ پاک کى رَحمت سے موقع بہ موقع پڑھا جاتا ہے ۔

امیرِاہلسنَّت کی بغداد شریف کی حاضری

سُوال: کىا آپ کبھى بغدادِ مُعَلّٰى تشرىف لے گئے ہىں؟  

جواب:(سُوال کرنے والے نے بغدادِ مُعَلّٰی تشریف لے جانے کا پوچھا حالانکہ بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ  اللّٰہُ   الْمُبِیْن کی بارگاہوں میں تشریف نہیں  لے جایا جاتا بلکہ حاضری دی جاتی ہے، اس لیے امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اَدَباً فرمایا:)میں کبھى بغدادِ مُعَلّٰى تشرىف نہىں لے گىا بلکہ خواب مىں بھى تشرىف نہىں لے گىا۔ ہاں  جب مُرشِدِ پاک نے  کَرم فرمایا ہے تو ان کی بارگاہ میں حاضِرى دى ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ   دو مرتبہ بغداد شرىف،کَربلائے مُعَلّٰی اور نجفِ اَشرف حاضرى کى سعادت ملى ہے۔ عراق شرىف تو مَاشَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ زیارت گاہ ہے۔   

تَفاسیر کو بے وُضو چُھونا کیسا؟

سُوال:کیاتفسىرِجَلالىن کو بے وُضو اور بے غسل چُھو سکتے ہىں؟

جواب:(امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا:)ىہ مختصر تفسیر ہے اسے بے وُضو چھونے کى بالکل اِجازت نہىں ہے کیونکہ اسے بے وُضو چھونے میں قرآنى آىات  پر ہاتھ  لگ جانے کا بہت زیادہ اندیشہ ہے۔ (اِس پر امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ )خزائنُ العرفان کو بھى بے وُضو نہىں چُھو سکتے کہ یہ  دىکھنے مىں بھى قرآنِ پاک ہى نظر آتا ہے اگرچہ اِس مىں تفسیر بھی لکھى ہوئى ہے۔ ہاں تفسىرِ نعىمى یا تفسىر صِراطُ الجِنان ىہ مفصل تَفاسیر ہیں انہیں بھی اگرچہ بے وُضو چھونا اچھا نہىں ہے، مستحب ہے کہ انہیں بھی باوُضو چُھوا جائے مگر کسی نے انہیں بے وُضو چُھو لیا تو گناہ نہىں ہے۔ البتہ بے وُضو ہونے کی حالت میں انہیں اور کسی بھی دِینی کتاب کو چُھوتے وقت یہ اِحتیاط کرنی ہو گی کہ قرآنى آىت ىا اس کے تَرجمے پر آگے یا  پىچھے کہیں سے  ہاتھ نہ لگے۔  

کیکڑا کھاناحرام ہے

سُوال: کىا کىکڑا کھانا حلال ہے؟

جواب:حرام ہے۔

جمعہ کی سُنَّتوں میں کیا نیت کریں؟

سُوال:جمعہ کى فرضوں سے پہلے اور فرضوں کے بعد والى سُنَّتوں مىں کیا نىت کى جائے؟

جواب:مُطلقاً سُنَّت کى نىت کرىں گے تو بھی نماز  ہو جائے گى۔ اگر  ىہ کہا کہ جمعہ کى سُنَّتِ قبلىہ پڑھ رہا ہوں ىا سُنَّتِ بعدىہ پڑھ رہا ہوں جب بھی صحیح ہے۔ قبلىہ کا معنىٰ پہلے والى اوربعدىہ کا معنىٰ بعد والى سنتیں ہیں۔ قبلیہ اور بعدیہ کے اَلفاظ کہنا ضَرورى نہىں ہیں،صِرف سُنَّت کہہ دىا تو بھی کافى ہے۔

کیا بغیر سمجھے قرآن پڑھنے میں ثواب ہے؟

سُوال:کىا قرآنِ پاک کو بغىر سمجھے ىعنى ترجمہ کے بغیر پڑھنے سے کوئى ثواب ملتا ہے  کیونکہ ہمىں پتا ہى نہىں کہ ہم کىا پڑھ رہے ہىں؟

جواب:قرآنِ پاک کو بغىر سمجھے ىعنى ترجمہ کے بغیر پڑھنے سے بالکل ثواب ملے گا۔ لہٰذا غَلَط پروپگنڈے کر کے مسلمانوں کو قرآنِ کرىم سے  دُور نہ کىا جائے  کہ جب سمجھ نہیں آتی تو پڑھنے کا کیا فائدہ؟ نماز مىں بھی سورۂ فاتحہ اور دِیگر جو سورتیں پڑھی جاتی ہیں ان  کی بھی  کچھ سمجھ نہیں آتی۔ ثنا پڑھتے ہىں تو اس کے بھی  معنىٰ  معلوم نہیں ہوتے، بِسْمِ اللہ کا تَرجمہ پوچھا جائے تو لوگ  بغلىں جھانکنا شروع کر دىں گے تو اب کىا نماز پڑھنا اور بِسْمِ اللہ پڑھنا سب چھوڑ دىں گے؟ یقیناً ایسی بات نہیں ہے لہٰذا قرآنِ کریم سمجھ نہ بھی آئے جب بھی پڑھنا چاہىے۔

ہر عالم تفسیر کی قابلیت نہیں رکھتا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن