دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Musafir Ki Namaz | مسافر کی نماز

book_icon
مسافر کی نماز

                فنائے شہر کی تعریف

            فنائے شہرسے جو گاؤں  متصل (مُتْ۔تَ۔صِل یعنی ملاہوا) ہے شہر والے کیلئے اُس گاؤں  سے باہرہوجا نا ضروری نہیں ، یونہی شہرکے  متصل (یعنی ملے ہوئے)  باغ ہوں  اگرچہ اُن کے نگہبان اور ک ام کرنے والے ان باغات ہی میں  رَہتے ہوں ، ان باغوں  سے نکل جانا ضروری نہیں  ۔ فنائے شہر یعنی شہر سے باہَرجو جگہ شہرکے کاموں  کیلئے ہو مَثَلاً قبرستان ، گھوڑ دوڑ کامیدان ، کوڑا پھینکنے کی جگہ اگر یہ شہرسے متصل (یعنی ملے ہوئے)  ہوں  تواس سے باہر ہوجانا ضروری ہے اور اگر شہروفنا کے درمیان فاصلہ ہوتو نہیں  ۔  (رَدُّالْمُحتار ج۲ص۷۲۲)

مُسافِر بننے کیلئے شَرط

            سفرکیلئے یہ بھی ضَروری ہے کہ جہاں  سے چلا وہاں  سے تین دن کی راہ  ( یعنی تقریباً92 کلو میٹر) کا ارادہ ہو اور اگر دودن کی راہ  ( یعنی92کلو میٹرسے کم)  کے ارادے سے نکلاوہاں پہنچ کر دوسری جگہ کا ارادہ ہوا کہ وہ بھی تین دن (92 کلو میٹر)  سے کم کا راستہ ہے یونہی ساری دنیا گھوم کر آئے مسافرنہیں  ۔ (غُنْیَہ ص۵۳۷، دُرِّمُختار ج۲ص۷۲۳، ۷۲۴)  یہ بھی شرط ہے کہ تین دن کی راہ کے سفر کا متصل (یعنی پے درپے ۔لگاتار)  ارادہ ہو ، اگر یوں  ارادہ کیا کہ مَثَلاً دو دن کی راہ پرپہنچ کر کچھ کام کرنا ہے وہ کرکے پھر ایک دن کی راہ جاؤں  گا تویہ تین دن کی راہ کا متصل (یعنی لگاتار)  ارادہ نہ ہوا مسافِرنہ ہوا۔  (بہارِ شریعت ج۱ص۷۴۳)

شَرْعی سفر کی مقدار اور سِٹی سینٹر

     یہ بات ذہن میں  رہے کہ شہر کی آبادی ختم ہونے کے بعد مَسافت  ( یعنی فاصلے)  کی مقدار دیکھی جائے گی۔ آج کل وسطِ شہر  (City Centre) سے فاصلے کی پیمائش ہوتی ہے جو کہ ’’  شرعی سفر ‘‘  کیلئے ناکافی ہے۔ مَثَلاً  (تادمِ تحریر2017) بابُ المدینہ ( کراچی)  کی پیمائش سوک سینٹر ( City Centre) سے کی جاتی ہے، لہٰذا سفر کرنے والوں  کو چاہئے کہ ہمیشہ متصل  ( یعنی ملی ہوئی) آبادی کے اختتا م (End) کا لحاظ اپنے سامنے رکھیں  اور دو باتیں  مزید ذِہن میں  رکھیں ، ایک یہ کہ ضَروری نہیں  کہ ایک مرتبہ سفر کے دَوران جہاں  شہر کی آبادی ختم ہوئی تھی تین سال بعد بھی وہی حد ہو کہ بڑی تیزی سے آبادی کے پھیلاؤ کی وجہ سے تین سال میں  ہی شہر کہاں  سے کہاں  پہنچ جاتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ شہر کی جس سمت سے نکلنا ہے اسی سمت کی آباد ی کا اعتبا ر ہوگا مثَلاً کراچی سے ٹول پلازہ کے راستے میں  آبادی کا اختتا م  (End) اور جگہ ہوتاہے جبکہ ٹھٹھہ کی طرف آباد ی کا اختتا م  (End)  اور جگہ ہوگا کہ دونوں  سمتیں  مختلف ہیں ۔

وَطن کی قِسمیں

          وَطن کی دو قسمیں  ہیں   (1) وَطَنِ اصلی : یعنی  وہ جگہ جہاں  اس کی پیدائش ہوئی ہے یا اس کے گھرکے لوگ وہاں  رہتے ہیں  یا وہاں  سُکونت (یعنی رہائش اختیار)   کرلی اور یہ ارادہ ہے کہ یہاں  سے نہ جائے گا) ۲ ( وطنِ اِقامت :  یعنی وہ جگہ کہ مسافرنے پندَرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کا وہاں  ارادہ کیا ہو۔              (عالمگیری ج۱ص۱۴۲)

وطنِ اِقامت باطِل ہونے کی صورَتیں

            وطن اِقامت دوسرے وطنِ اِقامت کو باطِل کر دیتا ہے یعنی ایک جگہ پندَرہ دن کے ارادے سے ٹھہراپھردوسری جگہ اتنے ہی دن کے ارادے سے ٹھہراتو پہلی جگہ اب وطن نہ رہی۔دونوں  کے درمیان مسافتِ سفرہو یا نہ ہو۔یونہی وطنِ اِقامت وطنِ اصلی اور سفر سے باطل ہو جاتا ہے ۔  (دُرِّمُختار ج۲ص۷۳۹، بہارِ شریعت ج۱ص۷۵۱)

سفر کے دو راستے

            کسی جگہ جانے کے دو راستے ہیں  ایک سے مسافتِ سفرہے دوسرے سے نہیں  تو جس راستے سے یہ جائے گا اُس کا اعتبار ہے، نزدیک والے راستے سے گیا تو مسافرنہیں  اور دور والے سے گیا تو ہے اگرچہ اس راستے کے اختیار کرنے میں  اس کی کوئی غرضِ صحیح نہ ہو۔  (عالمگیری ج۱ص۱۳۸، دُرِّمُختار ورَدُّالْمُحتار ج۲ص۷۲۶)          

مسافِر کب تک مسافِر ہے

            مسافراُس وقت تک مسافرہے جب تک اپنی بستی میں پہنچ نہ جائے یا آبادی میں  پورے 15دن ٹھہرنے کی نیّت نہ کرلے ۔یہ اُس وقت ہے جب پورے تین دن کی راہ   (یعنی تقریباً 92 کِلو میٹر )  چل چکا ہو، اگرتین منزل (یعنی تقریباً 92 کلو میٹر )  پہنچنے سے پیشتر (یعنی قبل)  واپسی کا ارادہ کرلیا تو مسافرنہ رہا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن