دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Muqallideen Fuqaha Ka Manhaj e Istinbat o Istidlal | مقلدین فقہاء کا منہجِ استنباط و استدلال

book_icon
مقلدین فقہاء کا منہجِ استنباط و استدلال
            
طرح ”غیر“ کے عموم سے یہ استدلال کیا کہ اس میں حضور پر نور سید الانبیاء علیہ وعلیہم افضل الصلٰوۃ والثناء بھی داخل ہیں ،اسی طرح لفظ ”انسان“مطلق مذکور ہونا،اس بات کی کافی دلیل ہے کہ اس میں بچے بھی داخل ہیں، جب تک کہ کوئی صحیح برہان ،ان کے استثناء پر قائم نہ ہوجائے ،مگر ایسی برہان کہاں ا ور کون؟ ردالمحتار میں ہے: بحر میں بطورِ بحث ہے کہ علماء کا اعمال کو مطلق ذکر کرنا ،فرض کو بھی شامل ہے ۔اھ ۔اور اُسی میں اِسی بحر کے حوالے سے ہے: ظاہر یہ ہے کہ میرے نزدیک اِس میں کوئی فرق نہیں کہ عمل کے وقت دوسرے کے لیے کرنے کی نیت کی ہو یا اپنے لیے کرنے کی نیت کی ہو، پھر ا س کا ثواب دوسرے کے لیے کردے۔ اس لیے کہ کلامِ علماء میں اطلاق ہے، ایسی کوئی قید نہیں ۔اِسی میں ہے: میں نے کہا: ہمارے علماء کا قول ہے کہ ”وہ اپنے عمل کا ثواب دوسرے (اپنے غیر) کے لیے کرسکتا ہے“ ،تو اس میں ہمارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بھی داخل ہیں،اس لیے کہ وہ ا س کے زیادہ حقدار ہیں ،کیونکہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہی ہمیں گمراہی سے نجات دی ۔ زیادہ سے زیادہ جو شبہ یہاں دل میں گزرسکتا ہے، وہ یہ ہے کہ ہمارے علمائے حنفیہ کے نزدیک ، ان پر اللہ کی پوشیدہ عنایتیں عام ہوں ، یہ عمل ثواب کا ہبہ اور ہدیہ ہے اور بچہ تبرّع (اپنی طرف سے بھلائی اور احسان کے طور پر کچھ کرنے) کا اہل نہیں ہے ۔ اقول وباللہ التوفیق (میں کہتا ہوں، اور توفیق خدا ہی سے ہے۔ ت) عاقل بچہ ہر طرح کے تصرف سے محجور نہیں (حَجْر کا معنیٰ تصرف سے روک دینا) حجر کا منشا یہی ضرر ہے ،اگرچہ فی الحال نقصان ہو ،جیسے قرض دینے میں یا اس کا احتمال ہو ،جیسے بیع میں۔ جہاں کوئی ضرر نہیں، وہاں حجر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن