دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Muqallideen Fuqaha Ka Manhaj e Istinbat o Istidlal | مقلدین فقہاء کا منہجِ استنباط و استدلال

(9)...طاعون کے وقت قنوتِ نازلہ پڑھنے کا حکم:

book_icon
مقلدین فقہاء کا منہجِ استنباط و استدلال
            
وہ اس لیے کہ دو بہنوں کو نکاح میں جمع کرنے کی علت ،قطع رحم ہے اور بیوی کے ساتھ اس کی پھوپھی یا خالہ کو نکاح میں جمع کرنے کی صورت میں بھی قطع رحم ہوگا،لہذا دلالۃ النص سے بھی اس کی حرمت ثابت ہوتی ہے۔ چنانچہ بدائع الصنائع میں ہے: ” والجمع بين المرأة وعمتها وبنتها وبين خالتها مما قد حرمه اللہ تعالى على لسان رسول اللہ - صلى اللہ عليه وسلم - الذي هو وحي غير متلو على أن حرمة الجمع بين الأختين معلولة بقطع الرحم، والجمع ههنا يفضي إلى قطع الرحم، فکانت حرمۃ ثابتۃ بدلالۃ النص “ ترجمہ : عورت کو اس کی پھوپھی کے ساتھ اورعورت کو اس کی خالہ کے ساتھ نکاح میں جمع کرنا ان میں سے ہے کہ جس کو اللہ تعالی نے نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے زبان اقدس کے ذریعے حرام فرمایاجو ایسی وحی ہے جس کی (قرآن کی طرح )تلاوت نہیں کی جاتی(حرام اس وجہ سے ہے کہ)دو بہنوں کو جمع کرنے کے حرام ہونے کی علت صلہ رحمی کا نہ ہونا ہے اور یہاں (یعنی پھوپی وبھتیجی اور خالہ وبھانجی کو) ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا بھی قطع رحم کی طرف لے جاتا ہے، لہذا ان کا نکاح دلالت النص کی وجہ سے حرام ہے ۔(1)

(9)...طاعون کے وقت قنوتِ نازلہ پڑھنے کا حکم:

امامِ اہلِ سنت رحمۃ اللہ علیہ کے دور میں ایک بدمذہب نے طاعون کے وقت قنوت نازلہ پڑھنے کو بے اصل اور علمائے اہلسنت کا اپنا قیاس قرار دیا اور اس کے متعلق ایک رسالہ لکھا ۔ جب امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ سے اس کے متعلق سوال ہوا تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کا مفصل رد تحریر فرمایا اور آپ رحمۃ اللہ علیہ نے بطریقِ دلالۃ النص استدلال کرتے ہوئے اس مسئلہ کا جواب
[1] …۔ بدائع الصنائع ،ج 03،ص437، مطبوعہ کوئٹہ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن