30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میاں بیوی کے لئے ایک دوسرے کاجُھوٹا کھانا پینا کیسا؟
سُوال : کیامیاں بیوی ایک دوسرے کاجُھوٹا کھا پی سکتے ہیں ؟
جواب : ہاں ، اِس میں مُطْلَقاً حَرَج نہیں خواہ لَذّت کے ساتھ ہویابِغیر لَذّت کے ۔
اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدُتُنا عائشہ صدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روا یت ہے ، فرماتی ہیں کہ زمانۂ حَیض میں ، مَیں پانی پیتی پھر حُضُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دے دیتی تو جس جگہ میرا مُنہ لگا تھا حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ وہیں دَہَن مبارَک رکھ کر پیتے اور حالتِ حَیض میں ، مَیں ہڈّی سے گوشت نوچ کر کھاتی پھرحُضُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دے دیتی تو حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنا دَہن شریف اس جگہ رکھتے جہاں میرا مُنہ لگا تھا ۔ (صَحِیْح مُسْلِم ص ۱۷۱حدیث ۳۰۰دارابن حزم بیروت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع