دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Munkar Nakeer Kay Suwalat Main Asani Ka Wazifa | منکر نکیر کےسُوالات میں آسانی کاوَظیفہ

book_icon
منکر نکیر کےسُوالات میں آسانی کاوَظیفہ

بھی دیکھا جاتا ہے ۔ مجھے نگرانِ شُوریٰ نے بھى اپنے گھر ٹھہرایا تھا  اور  کھلاتے پلاتے تھے ، میں انہیں کہتا تھا کہ  دىکھو پہلے  دِن تو مہمان کو  اچھا اچھا کھانے کو ملتا ہےدوسرے دِن کوالٹی میں تھوڑا فرق آتا ہے اور تیسرے دِن مزید فرق آجاتا ہےلہٰذا میرے لیے روزانہ اچھا کھانا نہ بنایا جائے کیونکہ ہم پنچاب کے دورے کرتے تھے اس لیے مجھے اس کا تجربہ تھا۔ نگران ِ شُوریٰ مجھے کہتے تھے ہمارے ىہاں آپ کو روزانہ  اچھا کھانا ملے گا۔ جب میں نے پہلی بار اپنے گھر میں فیضان ِ سنَّت پر کام کرنا شروع کیا تو گھر پر مجھ سے ملنے والے لوگوں کی آمد و رفت ہوتی تھی جس سے ہمارے گھر والے بےچارے پریشان ہوتے تھے پھر میں نے کسی اور کے گھر جا  کر فیضان ِ سنَّت  پر کام کیا مگر تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے جو کام میں نے اپنے گھر پر کیا تھا وہ سارا ختم کرنا پڑا اور نئے سرے سےکام کرنا پڑا تو یوں میں کئی لوگوں کے گھروں پر جا کر رہا ہوں اور لوگوں نے مجھےاپنے گھروں پر ٹھہرایا ہے۔ (اِس موقع پر نگرانِ شُوریٰ نے فرمایا : ) میرا UKاور ساؤتھ افریقہ میں بعض لوگوں کے گھروں پر جانا ہوا تو انہوں نے مجھے اپنے گھروں میں کچھ کمرے دِکھائے اور کہا کہ یہ ہم نے اس اُمید پر بنائے ہیں کہ جب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہمارے یہاں آئیں گے تو ہم انہیں ان کمروں میں ٹھہرائیں گے تو بعض مہمان ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے گھر مىں رہنے سے گھر والوں کو اىک قلبى اور روحانى تسکىن نصىب ہوتى ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ہمارے گھر پر رہنے سے  ہمیں دنىا و آخرت کى ڈھىروں ڈھىر  بھلائىاں اور بَرکتىں ملیں گی۔  

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن