دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Munkar Nakeer Kay Suwalat Main Asani Ka Wazifa | منکر نکیر کےسُوالات میں آسانی کاوَظیفہ

book_icon
منکر نکیر کےسُوالات میں آسانی کاوَظیفہ

ہر شخص امام نہىں بن سکتا

سُوال : مىں اىک عرب ملک مىں رہتا  ہوں ىہاں کوئى بھى شخص نماز کى امامت کروا دىتا ہے اور بعض اوقات تو ایسا شخص بھی امامت کرواتا ہے کہ جس کے بارے میں  غالب گمان ہوتا ہے کہ اسے نماز کے فرائض اور شرائط وغىرہ کا  بھى عِلم نہىں ہو گا تو اىسے شخص کے پىچھے نماز پڑھنا کىسا ہے؟(سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)

جواب : ہر شخص امام نہىں بن سکتا بلکہ امامت  کى کچھ شرائط ہىں۔([1])بہرحال مجھے معلوم ہے کہ عرب دُنىا مىں پولىس والا بھى اِمامت کر رہا ہوتا ہے۔ اگر کوئى اپنى نماز پڑھ رہا ہے اور اس میں امامت کی اہلیت نہیں جب بھی  لوگ آ کر اس کے ساتھ نماز میں شامل ہو جاتے ہىں۔ اِس طرح کر کے  اپنى نماز کو خطرے مىں نہ ڈالا جائے ۔ بندہ اگر خود امامت کا اہل ہو تو خود امامت کرے ورنہ اپنى نماز  الگ سے  پڑھے اور اپنى نماز بھى دُرُست ہونى چاہىے۔ بَدقسمتی سے عرب دُنیا میں سنتیں نہ پڑھنے کا عام رُجحان ہے اور وہاں ایک تعداد ہے جو سنتیں نہیں پڑھتی صِرف فرض پڑھتی ہے ۔

پلاسٹک کى گھڑی پہن کر نماز پڑھنے کا شرعی حکم

سُوال : اگر پلاسٹک کى بنى ہوئى گھڑى پہنى ہوئی ہو  تو کیا نماز ہو جائے گى ؟

جواب : گھڑی اگرچہ لوہے کی پہنی  ہوئی ہو تب بھی نماز ہو جائے گى۔

پیدائشی  مجنون کی نمازِ جنازہ میں کونسی دُعا پڑھی جائے ؟

سُوال :  اگر کوئی پیدائشی  مجنون ہو اور  اس کا ذہنى توازن صحىح نہ ہو اور وہ فوت ہو جائے تو اس کی نمازِ جنازہ مىں بالغ کی دُعا پڑھى جائے گى ىا نابالغ کى ؟

جواب : اگر کوئی پیدائشی مجنون ہو یا نابالغی کی حالت میں مجنون ہوا تو اس کی نماز  ِجنازہ مىں نابالغ والی دُعا  پڑھى جائے گى اگرچہ فوتگی کے وقت وہ بالغ ہو اور  اگر بالغ ہونے کے بعد مجنون ہوا اور پھر اسی حالت مىں ہی فوت ہو گیا تو اس کى نمازِ جنازہ مىں بالغ کى دُعا پڑھى جائے گى ۔([2])

لکڑى کے دَروازے پر نام لکھنا ىا لکھوانا کیسا؟

سُوال : بعض لوگ ہم سے  لکڑى کے دَروازے پر اپنا نام لکھواتے ہىں تو کىا انہیں نام لکھ کر دىنے سے ہم گناہ گار تو نہىں ہوں گے ؟(کارپینٹر کا سُوال)

جواب : لکڑى کے دَروازے پر نام لکھنا ىا لکھوانا کوئى گناہ نہىں ہے۔

بہن بھائی ایک دوسرے کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں

سُوال : مىرى بہن کے پانچ چھوٹے بچے ہىں اور ان کے شوہر بےروزگار ہیں تو  کىا مىں ان کو اپنى زکوٰۃ اور  فطرے  کى رَقم دے سکتى ہوں ؟(SMS کے ذَریعے اسلامی بہن کا  سُوال)

جواب :  بہن بھائی  آپس مىں ایک دوسرے کو  زکوٰة دے سکتے ہیں جبکہ   زکوٰۃ کا حقدار ہونا پایا جائے۔([3])

لوگوں کے ہمدردی نہ کرنے کی وجہ

سُوال : بعض لوگوں کو اپنے آس پاس کے اَفراد سے  ىہ شکاىت رہتى ہے کہ ہمىں کوئى پوچھتا نہىں ہے ، ہمارا کوئى دوست نہىں ہے، ہمارے ساتھ کوئى ہمدردى نہىں کرتا، کوئى ہمارا  ساتھ نہىں دىتا تو آپ اپنے تجربے یا مُشاہدے کی روشنی میں یہ بتائیے کہ اِس شکایت کے کىا اَسباب ہوتے ہىں؟یا واقعى لوگ کسى کا ساتھ نہىں دىتے اور غم نہىں بانٹتے۔ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)

جواب : مجھے لگتا ہے کہ  جو شخص  اىسا سوچتا ہو گا وہ خود بھى شاىد اىسا ہى ہو گا اور اس کے بارے مىں بھى لوگ یہی  کہتے ہوں گے کہ ىہ ہمیں  پوچھتا نہیں اور نہ ہم سے ہمدردى کرتا ہے۔یہ سوچنے کے بجائے  کہ لوگ  مجھ سے ہمدردی  کىوں نہىں کرتے اِس محاورے  ”ہَسے تینو گَھرْ  وَسے یعنی جو ہنستا ہے اس کا گھر بستا ہے “ کا مِصداق بننا چاہیے۔جو  ملنسار ہو گا اور  دوسروں  کے دُکھ سُکھ مىں حِصّہ لىتا ہو گا تو لوگ اس کے دُکھ سُکھ مىں بھی حصہ لىں گے اور جو خود بالکل چِڑچِڑا اور مُنہ چڑھا ہو گا تو وہ بے چارہ  شاید اسی  طرح اِحساسِ محرومى اور اِحساسِ کمترى کا شکار ہو کر گھلتا چلا جائے گا کہ مجھے کوئى نہىں پوچھتا ۔  کوئى پوچھے یا نہ پوچھے آپ خود  دوسروں کو پوچھنا سىکھ لىں ، سب خودبخود آپ کو پوچھنے لگ جائیں گے۔بعض لوگوں کو ىہ خوش فہمى بھی ہوتى ہے کہ مىں سب کے ساتھ ہمدردى کرتا ہوں ، مىں نے آج تک کسى کا کچھ  نہىں بگاڑا، نہ کسى کا پائى پىسا کھاىااور نہ ہی  کسى کا بُرا چاہا اِس کے باوجود پتا نہىں کىوں مىر ے ساتھ اىسا ہو رہا ہے؟ىہ بھى اىک طرح کے  وَساوس ہوتے ہىں ورنہ حقیقت میں  اىسا نہىں ہوتااِس لیے کہ  دُنىا مىں سب بے مُروَّت نہىں ہو سکتے، اچھے لوگ ہر جگہ پائے جاتے ہىں اور قدردان  بھى ہر جگہ ملتے ہىں۔ اگر ہم کچھ بَن کر دِکھائیں گے تو لوگ  قدر کریں گے اور اگر ہم گلے شکوے کرتے اور اپنے رونے روتے  رہے تو واقعى کوئى نہىں پوچھے گا جىسا کہ بعض مرىض ىا بعض بڑی عمر والے بوڑھے  حضرات ایسے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی اُن سے  طبىعت پوچھنے کى ہمت کر لے تو وہ اپنى فائل کھول دىتے ہیں کہ مجھے ىہ بھى تکلىف ہے اور  وہ بھى تکلیف ہے اور میری حالت بہت خراب ہے، اگرچہ  تھوڑى دىر کے بعد آپ انہیں  ہنستا  پائیں گے  لىکن جیسے ہی طبیعت کا  پوچھا تو ان کی طبىعت خراب ہو جائے گی اور وہ ہنکارے بھرنا شروع کردیں گے تو اگر کوئی ایسا کرے گا تو پھر کوئی  بھی ان کا بھاؤ نہىں پوچھے گا لہٰذا اگر آپ سے کوئی طبیعت کا  پوچھے تو مسکرا کر اس کا اِستقبال کرنا اور اَلْحَمْدُ لِلہِ عَلٰى کُلِّ حَال کہنا ہے ۔  اَلْحَمْدُ لِلہِ عَلٰى کُلِّ حَال یہ جملہ ىاد کر لىں اور اسے کہتے ہوئے  اس کے معنیٰ کو پیشِ  نظر رکھیں کہ ہر حال مىں اللہ پاک کا شکر ہے نہ کہ ان معنوں پر اَلْحَمْدُ لِلہِ عَلٰى کُلِّ حَال کہیں کہ مىرى طبىعت اچھى ہےتو یوں اگر آپ طبیعت پوچھے جانےپر اَلْحَمْدُ لِلہِ عَلٰى کُلِّ حَال کہىں گے ىا اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ دیں گے کہ  دُعا کرتے رہیں کہ  اللہ پاک مجھ سے   گناہوں کى بىمارى کو بھی دور کر دے تو  لوگ آپ کے بہت زیادہ قرىب آئىں گے اور  آپ کوبہت زیادہ پوچھىں گے۔بہرحال یہ حقیقت بھی اپنی جگہ  ہے کہ ایک تعداد ہے جو کسى کو پوچھتى نہىں ہے  مگر آ پ ایسوں کو نظر انداز کرىں اور خود  پوچھتے رہیں ۔بالفرض اگر اب بھی آپ کو کوئی نہیں پوچھتا جب بھی دِل چھوٹا نہ کریں  کہ

لگاتے ہىں اس کو بھى سىنے سے آقا

 



[1]       نمازِپنجگانہ میں ہر وہ  شخص جوصحیح الایمان، صحیح القراءۃ، صحیح الطہارۃ، مَرد، عاقل، بالغ، غیر معذور ہو وہ  امامت کر سکتا ہے یعنی اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی ۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۸/۳۸۴ ماخوذاً) 

[2]     غنية المتملی، فصل فی الجنائز، ص ۵۸۷  ماخوذاً  مرکز الاولیا لاهور  

[3]    فتاویٰ رضویہ، ۱۰/۱۱۰ ماخوذاً 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن