30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علیہ کا سلام بھی پہنچادیا ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{11}دیدارِ اعلیٰ حضرت کی بدولت دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا
دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دس روزہ سنّتوں بھرے اِجتماعی اعتکاف میں شریک ایک اسلامی بھائی نے کچھ یوں تحریر دی کہ ایک رات میں سویا تو میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میں نے خواب میں اِمامِ اَہلسُنَّت ، مُجَدِّدِ دین ومِلّت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِطریقت، حضرتِ علّامہ مولٰینا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃُ الرحمن کا دیدار کیا ۔ میں نے دیکھا کہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نماز پڑھارہے ہیں اور آپ کے پیچھے وَجِیہ چہروں والے کچھ لوگ نماز ادا کررہے ہیں جن کےسروں پر سبزسبز عمامے اور بدن پر سنّت کے مطابق سفید لباس تھے ۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ جب معلومات کیں تو پتا چلا کہ سبزسبز عمامہ دعوتِ اسلامی والے سجاتے ہیں اور ان کے امیر ، شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ ہیں ۔ پھر مجھے امیرِ اہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ کا رسالہ ’’تذکرۂ امام احمدرضا‘‘ پڑھنے کا موقع ملا۔ دل تو پہلے ہی مطمئن تھا ، امیرِاہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ کی اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت سے والہانہ محبت دیکھ کر میں اور بھی متأثر ہوا اور امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکے ہاتھوں بیعت ہوکر عطّاری بن گیا ۔ اب اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے اجتماعی اعتکاف میں شریک ہونے کی سعادت پارہا ہوں اور میں سبزسبز عمامہ سجانے اور سنّت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی شریف سجانے کی بھی نیّت کرتا ہوں ۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی اعلٰی حضرت اور امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا اللہ اور اس کے رسول عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّآپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا
غور سے پڑھ کر یہ فارم پُر کرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فَیضانِ سنّت یا امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ کے کُتُب و رسائل سن یا پڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کر یا ہفتہ وار، صوبائی و بَین الاقوامی اِجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفر یا دعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوا، نمازی بن گئے ، داڑھی ، عمامہ وغیرہ سج گیا، آپ کو یا کسی عزیز کو حیرت انگیز طور پر صحت ملی ، پریشانی دُور ہوئی، یا مرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قَبْض ہوئی، مرحوم کو اچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے آفات و بَلِیّات سے نَجات ملی ہو تو ہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کردیجئے اورایک صفحے پَر واقعہ کی تفصیل لکھ کر اس پتیپر بھجوا کر اِحسان فرمائیے’’ مَحلہ سودا گران، پُرانی سبزی منڈی(بابُ المدینہ ) کراچی عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ، ’’شعبہ امیرِ اَہلسنّت( دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ) مجلس اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ‘‘ ‘‘۔
نام مع ولدیت:_________________عمْر___کِن سے مرید یا طالب ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خط ملنے کا پتا ______________________________
فون نمبر(مع کوڈ)________:ای میل ایڈریس ___________________ انقلابی کیسٹ یا رسالہ کا نام:__________سننے، پڑھنے یا واقعہ رونما ہونے کی تاریخ مہینہ/سال:۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کیا:___ موجودہ تنظیمی ذمہ داری________ مُنْدَرجہ بالا ذرائع سے جو بَرَکتیں حاصل ہوئیں ، فُلاں فُلاں برائی چھوٹی وہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع