{10} پیر کامل کی تلاش
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mukhalifat Muhabbat Main Kaisay Badli | مخالفت محبت میں کیسے بدلی

book_icon
مخالفت محبت میں کیسے بدلی

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ      

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ’’قفلِ مدینہ‘‘دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں بولی جانے والی ایک اصطلاح ہے جو کہ مختلف اعضاء کے لئے بولی جاتی ہے مثلاً: زبان کا قفلِ مدینہ ، آنکھوں کا قفلِ مدینہ ، پیٹ کا قفلِ مدینہ وغیرہ اور جب مطلقًا’’قفلِ مدینہ‘‘کہاجائے تو اس سے زبان کا قفلِ مدینہ مُراد ہوتا ہے ۔ زبان کا قفلِ مدینہ لگانے کا مطلب اپنی زبان کو ناجائز بلکہ فضول گوئی سے بھی بچاناہے ۔ تفصیلی معلومات کے لئے امیرِ اہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  کا رسالہ ’’قفلِ مدینہ ‘‘ (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) پڑھئے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

{10} پیر کامل کی تلاش

            مکۃ المکرمہ (عرب شریف) کے علاقیحَیَّل معانیہکے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارا خاندان کم وبیش 80سال سے عرب شریف میں مقیم ہے ۔ میری والدہ کی طرح میری پیدائش بھی مکۂ مکرمہ زَادَھَااللّٰہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا میں ہوئی ۔ آج (یعنی بیان دینے کے وقت)سے تقریباً 12 سال پہلے تک میں ایک لااُبالی نوجوان تھا۔ ایک دن کسی نے میرا ذہن بنایا کہ دُنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں پانے کے لئے کسی جامع شرائط پیر سے مرید ہونا بھی ضروری ہے۔ میں نے پیر کامل کی تلاش شروع کی مگر 11سال گزر گئے میں کسی سے مطمئن نہیں ہوپایا ۔ بارھویں سال ایک رات میں سویا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک اونچے تخت پر نُورانی بزرگ جلوہ فرما ہیں جن کے سر پر سبز عمامہ شریف کا تاج سجا ہوا ہے۔ انہوں نے مجھے میرا نام لے کر اپنے قریب بُلایا اور بیعت کروا کے اپنا مُرید بنا لیا ۔ جب میری آنکھ کھلی تو میں نے اپنی قلبی کیفیت کو بدلا ہوا پایا۔ ایک عرصے بعد میں نے نماز ادا کی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس کے بعد سے پانچ وقت نماز کی پابندی شروع کردی ۔ میرا دل گناہوں سے وحشت کھانے لگا اور میں تائب ہوکر نیکیوں کے راستے پر چل پڑا۔ مجھے سبز عمامے والے پیر ومرشد بہت یادآتے مگر میں نے انہیں صرف خواب میں دیکھا تھا ، کہاں تلاش کرتا !

            کچھ عرصے بعد مرکز الاولیاء (لاہور، پاکستان)جانا ہوا تو وہاں سبز عمامے والے کثیر اسلامی بھائیوں کو دیکھا ، سبز عمامے سے محبت کی وجہ سے ان کے قریب ہوگیا اور جب تک وہاں رہا ، ان کی صحبت کی برکتیں لوٹتا رہا۔ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترکیب بھی رہی۔ اس دوران پتا چلا کہ دعوت اسلامی کے بانی ، شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  حج پر جارہے ہیں اور اس مرتبہ ’’چل مدینہ‘‘ (یعنی امیرِ اہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  کے ساتھ سفر کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں )کا قافلہ مرکزالاولیاء لاہور سے روانہ ہوگاجسے جُلوس کی صورت میں ائیرپورٹ لے جایا جائے گا ۔ میں بھی جلوس میں پہنچ گیا کہ اتنی مشہور شخصیت کی زیارت کرنی چاہئے۔ خداعَزَّوَجَلَّ  کی قسم! جونہی میں نے امیرِ اہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ کے چہرۂ مبارک کو دیکھا تو اپنے آنسو نہ روک سکاکہ یہ تو میرے وہی پیر ومرشد ہیں جنہوں نے مجھے خواب میں مرید بنایا تھا۔ شدید رش اور حفاظتی انتظامات کی وجہ سے میں آپ دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  کے قریب جاکر ملاقات نہ کرسکا ۔ بہرحال میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہسے ملاقات کی حسرت دل میں لئے دوبارہ عرب شریف لوٹ آیا۔ یہاں آکر مجھے وسوسوں نے گھیر لیا کہ جس مرشد سے ملاقات مشکل ہو اس کی بجائے کسی اور پیر سے مرید ہونا چاہئے۔ اس رات جب میں سویا تو خواب میں امیر اہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  کے دادا مُرشد اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خانعلیہ رحمۃُ الرَّحمٰن  تشریف لے آئے۔ ان کے چہرے پر ناگوار ی کے اثرات ظاہر تھے۔ جلال میں ارشاد فرمایا:’’لاؤ!ہمارے وظائف واپس کردو۔ ‘‘میں نے مؤدبانہ عرض کی:’’ حضور کس لئے!‘‘فرمایا:’’غلطی کرتے ہو، پھر پوچھتے ہو کیا ہوا؟‘‘ میں سمجھ گیا کہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہ  امیر اہلسنّتدامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  کے متعلق وسوسے کا شکار ہونے پر مجھے تنبیہہ فرمارہے ہیں ۔ میں نے روکر معافی مانگی۔ تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی بارگاہ میں حاضر ہوکر اللہ  تعالیٰ سے توبہ کرو۔ میں بیدار ہوکر بارگاہ رسالت  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  میں حاضر ہوااور رو رو کر توبہ کی ۔

            کم و بیش چار دن بعد  اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے دوبارہ خواب میں کرم فرمایا۔ اس مرتبہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکے چہرے پر خوشی کے آثار تھے، محبت سے میرا ہاتھ تھاما اور فرمایا:’’میرا عکس کراچی میں ہے۔ ‘‘میں جان گیا کہ یہ امیر اہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  کے لئے فرمارہے ہیں ۔ پھر فرمایا:’’ تمہیں جو بھی الیاس سے ملا ہے، سمجھو وہ مجھ سے ملا ہے۔ ‘‘میں نے عرض کی:’’ میں اپنے امیر اہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  سے ملاقات کا خواستگار ہوں ۔ ‘‘اس پر فرمایا:’’ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہاری ضرور ملاقات ہوگی، جب ملاقات ہو تو میرا سلام الیاس کو کہنا۔ ‘‘اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 17 ربیع النور شریف1430ھ بروز پیر شریف اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکے فرمان کے مطابق مجھے امیر اہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  کی بارگاہ میں سحری کی سعادت حاصل ہوئی اور ملاقات کا شرف بھی ملا تو میں نے آپ دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن