30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بابُ المدینہ(کراچی) کے علاقے ملیر ہالٹ کے ایک ذمّہ دار اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے:’’29رمضان المبارک1428ھ کی بات ہے ، عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں اِجتماعی اِعتکاف کے پُر کیف مناظر تھے اورنمازِ فجر کے بعد مُعتَکِفِین اسلامی بھائی شیخ طریقت امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکے دیدار کی برکتیں لُوٹ رہے تھے ، میں بھی اُن میں شامل تھا۔ اعتکاف کے جدول کے مطابق شجرۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ پڑھا جانے لگا تو میں پہلی صف میں آکر بیٹھ گیا ۔ سب اسلامی بھائی مل کر بلند آواز سے شجرہ عالیۂ قادریہ رضویہ کے منظوم دعائیہ اشعار پڑھ رہے تھے ۔ یکایک مجھ پر غنودگی طاری ہوگئی، سر کی آنکھیں کیا بند ہوئیں میرے دل کی آنکھیں کھل گئیں ۔ میں نے دیکھا کہ بشُمُول امیراہلسنّتدامت برکاتہم العالیہشجرۂ شریف پڑھنے والے تمام اسلامی بھائی سنہری جالیوں کے رُوبرو حاضر ہیں ۔ شجرۂ عالیہ کے دُعائیہ اشعار پڑھے جا رہے تھے اور ہمارے میٹھے میٹھے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے عُشاق کو شربتِ دیدار پلا رہے تھے ۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{5 } سنّتوں کی تاکید کا پیغام
ایک سیّد زادے کا حلفیہ بیان ہے کہ اَلْْْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّمجھے خواب میں سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت نصیب ہوئی تو نبیِ مکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھے کچھ اس طرح کاحکم ارشادفرمایا:’’محمد الیاس قادِری کو میرا سلام کہنااور یہ بھی کہنا کہ وہ اپنے مریدوں کو سنّتوں کی تاکید کرتے رہیں ۔ ‘‘
سُبْحٰنَ اللہِ عَزَّوَجَلَّ! ایسا لگتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے پیارے محبوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو شَیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ کی سنّتوں کے سلسلے میں مخلصانہ خدمات پسندآگئی ہیں ۔ ؎
سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں
نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{6} بارگاہِ رسالت میں فیضانِ سنّت [1] کی مقبولیت
ایک بُزرگ کا بَیان ہیِ خُدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم!مَیں نے یہ ایمان افروز خواب دیکھا ہے کہ سرکارِ مدینہ ، راحتِ قلب و سینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سامنے سے اپنے دَستِ مُبارَک میں ایک کتاب لئے تشریف لا رہے ہیں ، دائیں طرف حضورغَوثِ اَعظَم علیہ رَحْمۃُ ا لاکرم ہیں اور بَائیں طرف اعلیٰ حضرت امام احَمد رضا خان علیہ رَحمۃُ المنان ہیں ۔ اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حضُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں عَرْض کی: یَارَسُول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہ کو ن سی کتاب ہے؟حُضُورِصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کتاب دِکھاتے ہُوئے فَرمایا:’’یہ ’’فیضانِ سُنّت‘‘ ہے اور یہ محمد الیاس قادری کی طَرف سے میری اُمّت کے لئے تحفہ ہے۔ ‘‘ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزّوَجَلَّ حُضُورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دَسْتِ مُبارَک میں جو کتاب تھی اُس پر ’’فیضانِ سُنّت‘‘ لِکھا ہوا صاف پڑھا جا رہا تھا۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{7 } ’’مد ینے کی دُ ھول‘‘ کی بَرَکت
باب الاسلام (سندھ) حیدرآباد کی ایک اسلامی بہن کا حلفیہ بیان ہے کہ ایک بار میں کچھ پریشان تھی۔ ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد امیرِاَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ
[1] احادیث وروایات اور فقہی مسا ئل کے حوالہ جات کی تَخریج اور ترتیب جدید کے ساتھ تقریباً 1548 صفحات پر مشتمل بین الاقوامی شہرت یافتہ کتاب ’’فیضان سنّت ‘‘کی جلد اوّل منظر عام پر آچکی ہے جو کہ چار ابواب (1)’’فیضان ِ بسم اللہ ‘‘ (2)’’آدابِ طعام‘‘ (3) ’’پیٹ کا قفل ِ مدینہ ‘‘ (4) ’’فیضانِ رمضان‘‘ پر مبنی ہے ۔یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے وہ ’’سنّتوں بھری کتاب‘‘ ہے جسے پڑھ/سُن کر اب تک لاکھوں مردوزن راہِ راست پر گامزن ہوچکے ہیں ،دُنیا بھر میں کَھپَت پوری کرنے کے لئے تقریباً سارا ہی سال اس کی چھپائی جاری رہتی ہے ۔مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیۃً حاصل کیجئے ۔ اس کتاب اور مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ دیگر کتب ورسائل کودعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جاسکتا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع