دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mukhalifat Muhabbat Main Kaisay Badli | مخالفت محبت میں کیسے بدلی

book_icon
مخالفت محبت میں کیسے بدلی

امیرِاَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  کے فضائل اور دعوتِ اسلامی کی بَرَکتیں بتانے میں فخر ْمحسوس کرتا ہوں ، جہاں بھی سبز عمامے والے عاشِقانِ رسول  سے تعاوُن یا اُن کی خدمت کا موقع ملے ، اِسے اپنے لئے سعادت سمجھتا ہوں ۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ      

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

ایمان افروز بشارتیں

              اللہ  عَزَّوَجَلَّ نے تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوتِ اسلامی کے بانی شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت، حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادِری رَضَوی ضیائی دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  کو جس عزت وکرامت اور عظمت ورفعت سے نوازا ہے وہ کسی پر مخفی نہیں ۔ آپ دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ پندرھویں صدی ہجری کی وہ یگانۂ روزگار ہستی ہیں جس نے دعوتِ اسلامی کے ذریعے لاکھوں مسلمانوں کی زندگی میں مَدَنی اِنقلاب برپا کردیا ۔ آپ دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ نیکی کی دعوت کو ساری دُنیا میں عام کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور اپنے اس مَدَنی مقصد کا اِظہاراِن اَلفاظ میں کرتے ہیں :’’ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ   ‘‘اِس مَدَنی مقصد کو دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے والے ہر مبلغ نے اپنا لیا ہے ۔ چُنانچہ دُنیا بھر میں ہزاروں لاکھوں مبلغین نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف ہیں ۔ اللہ  عَزَّوَجَلَّ کا امیرِ اہلسنّت  دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ   اور دعوتِ اسلامی پر کیسا کرم ہے اِس کااندازہ اُن بشارتوں سے لگایا جاسکتا ہے جو   وقتاً فوقتاً بذریعہ مکتوب یازبانی ہمیں موصول ہوتی رہتی ہیں ، جن میں عُمُوماً کچھ اس طرح کا مضمون بھی ہوتا ہے کہ  اللہ  عَزَّوَجَلَّ کے فَضْل و کرم سے ہمیں حُضُورِاکرم، نُورِ مجسمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ یا فُلاں بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکی زیارت ہوئی اور انہوں نے ہمیں حکم دیا ہے کہ’’محمد اِلیاس قادِری کو میرا سلام کہنا۔ ‘‘بعض اوقات اس کے ساتھ کوئی اور پیغام بھی ہوتا ہے ۔ حتی الامکان خواب دیکھنے والے سے رابطہ کرکے تصدیق ومزیدمعلومات بھی کر لی جاتی ہیں ۔ ایسی ہی11 مَدَنی بہاریں ’’ ایمان افروز بِشارتیں ‘‘  (حصّہ 2) میں ’’مخالفت محبت میں کیسے بدلی؟ ‘‘ کے نام سے شائع کی جارہی ہیں ۔ جبکہ 18مَدَنی بہاریں ’’ ایمان افروز بِشارتیں ‘‘  (حصّہ 1) میں ’’سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پیغام عطّار  دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العالیہ  کے نام ‘‘ سے شائع کی جاچکی ہیں ، اس رسالے میں خوابوں کے بارے میں وسوسوں کا علاج بھی قراٰن وحدیث کی روشنی میں پیش  کیا گیا ہے ، جسے وہیں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔  

             اللہ  تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش‘‘ کے مقدَّس جذبے کے تحت مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں کا مسافِر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس ِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

شعبہ امیرِ اَہلسنّت   (مد ظلہ العالی مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی} 

۱۷ شوال المکرم ۱۴۳۰ ھ، 7 اکتوبر   2009ء

{2} سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا خصوصی کرم

                باب الاسلام (سندھ )کے شہر گھارَو ضلع ٹھٹھہ کے اسلامی بھائی کے حلفیہ(یعنی قسمیہ) بیان کا خلاصہ ہے :۲۳جمادی الاولیٰ ۱۴۲۲ھ، 13اگست 2001؁ء بروز پیر شریف بعد نمازِ عشاء جامع مسجد بلال (گھارو) میں باب المدینہ (کراچی) کینٹ کے علاقے سے آئے ہوئے مدنی قافلے کے شرکاء اسلامی بھائیوں نے اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا۔ جس میں مجھے بیان کرنے کا حکم ملا ، چُنانچِہ میں حسبِ حکم حاضر ہوگیا۔ دورانِ بیان میں نے شرکائے اجتماع کو عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دِلائی تو تقریباً 11اسلامی بھائیوں نے ہاٹھ اُٹھا کر نیت کی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اُسی وقت میں نے دیکھا کہ شرکائے اجتماع پرآسمان سے نُورکی برسات ہونے لگی ، دیکھتے ہی دیکھتے ایک نُورانی تخت نمودار ہوا جس پر نُور کے پیکر ، دو جہاں کے تاجور ، حبیبِ داورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف فرماتھے۔ میں نے آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک جلووں کی تاب نہ لاتے ہوئے نگاہیں جھکالیں ، میرا جی چاہا کہ سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کے بارے میں سب کو بتادوں مگر میٹھے میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میری طرف متوجہ ہوئے اورمجھ گنہگار کے سر پر اپنا دستِ مبارک رکھ کرایسا کرنے سے منع فرمادیا۔ میرے سر میں درد تھا جودستِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی برکت سے فوراًدور ہوگیا ۔ پھر سرکارِ مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے میٹھے میٹھے بول میرے کانوں میں رس گھولنے لگے جن کے بعض الفاظ کچھ یوں تھے :’’ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے بہت خوش ہوں ، جب کوئی فرض کی ادائیگی میں سستی کرتا یا سنتیں ترک کرتا ہے تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے اور میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں ، اگر تم مجھ سے محبت کرتے ہو تو نماز روزے کی پابندی کے ساتھ ساتھ سنتیں اپنا لو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن