30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہمسائے کے حقوق:
ہمسایہ کا حق صرف یہ نہیں کہ آپ اس سے اسکی تکلیفیں دُور کریں بلکہ ایسی چیزیں بھی اس سے دُور کرنی چاہئیں کہ جن سے اسے دُکھ پہنچنے کا اِحتمال ہو، ہمسایہ سے دکھ دور کرنا، اسے دکھ دینے والی چیزوں سے دور رکھنے کے علاوہ کچھ اور بھی حقوق ہیں ، اس سے نرمی اور حسن سلوک سے پیش آئے، اس سے نیکی اور بھلائی کرتا رہے اسی لئے کہا گیا ہے کہ قیامت کے دن فقیر ہمسایہ مالدار ہمسائے کو پکڑ کر اللہ سے کہے گا: اے اللہ ! اس سے پوچھ، اس نے اپنے عطایا مجھ سے کیوں رو کے تھے اور اپنا دروازہ مجھ پر کیوں بند کیا تھا؟
ابن المقفع سے کسی نے کہا کہ تمہارا ہمسایہ سواری کے قرض کی وجہ سے اپنا گھر بیچ رہا ہے، ابن المقفع اس شخص کی دیوار کے سایہ میں بیٹھتا تھا، اس نے یہ سن کر کہا کہ اگر اس نے تنگدستی کی وجہ سے اپنا گھر بیچ دیا تو گویا میں نے اس کی دیوار کے سایہ کی عزت نہیں کی چنانچہ اس کے پاس رقم بھیجی اور کہلا بھیجا گھر کو نہ بیچو۔
کسی شخص نے گھر میں چوہوں کی کثرت کی شکایت کی تو سننے والے نے کہا کہ تم ایک بلی رکھ لو، تو اس شخص نے جواب میں کہا: مجھے اس بات کا اَندیشہ ہے کہ چوہے بلی کی آواز سن کر ہمسائیوں کے گھروں میں بھاگ جائیں گے تو گویا میں ایسا آدمی بن جاؤں گا جو خود تو ایک تکلیف پسند نہیں کرتا مگر دوسروں کو وہی دکھ پہنچانا چاہتا ہے۔
ہمسایہ کے حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ اسے دیکھتے ہی سلام کرے، اس سے طویل گفتگو نہ کرے، اس سے اکثر مانگتا نہ رہے، مرض میں اس کی عیادت کرے، مصیبت میں اسے تسلی دے، اگر اس کے یہاں موت ہوجائے تو اس کے ساتھ رہے، خوشی میں اسے مبارکباد کہے اور اس کی خوشی میں برابر کا شریک رہے، اس کی غلطیوں سے دَرگزر کرے، چھت سے اس کے گھر میں نہ جھان کے، اپنے گھر کی دیوار پر شہتیروغیرہ رکھنے سے نہ رو کے، اس کے پرنالے میں پانی نہ اُنڈیلے، اس کے گھر کے صحن میں مٹی نہ پھین کے، اس کے گھر کے راستہ کو تنگ نہ کرے، وہ گھر کی طرف جو کچھ لے کر جارہا ہو اسے نہ گھورے، اس کی عدم موجودگی میں اس کے گھر کی دیکھ بھال سے غافل نہ ہو، اس کی غیبت نہ سنے، اسکی عزت سے آنکھ بند کرے، اس کی لونڈی کو اکثر نہ دیکھتا رہے، اس کی اولاد سے نرمی سے گفتگو کرے، جن دِینی اور دُنیاوی اُمور سے وہ ناواقف ہو ان میں اس کی رہنمائی کرے۔ یہ وہ حقوق ہیں جو عام و خاص ہر مسلمان کے لئے ضروری ہیں ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جانتے ہو ہمسایہ کا کیا حق ہے؟ جب وہ تجھ سے مدد طلب کرے اس کی مدد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع