30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اذ الرزق عنک نای فاصطبر ومنہ اقنع بالذی قد حصل
ولا تتعب النفس فی تحصیلہ فان کان ثم نصیب وصل
(1)…اگر رزق تجھ سے دور ہے تو صبر کر اور جو کچھ مل گیا ہے اسی پر قناعت کر۔
(2)…اپنے نفس کو اس (رزق) کے حاصل کرنے میں زحمت نہ دے، اگر وہ تیرا مقدر ہے تو کیا وہ مجھے مل جائے گا!
ایک اور شاعر کہتا ہے: ؎
اذا اعطشتک اکف اللئام کفتک القناعۃ شبعا و ریا
فکن رجلا رجلہ فی الثری وھامۃ ھمتہ فی الثریا
(1)…جب تجھے بخیلوں کا تمول حریص بنائے تو اس وقت قناعت تجھے سیراب کرنے کیلئے کافی ہوگی۔
(2)…ایسا جوان بن جس کا پاؤں تحت ا لثریٰ میں ہو اور اس کے ارادوں کی چوٹی ثریا کو چھو رہی ہو۔
دوسرا شاعر کہتا ہے: ؎
یا طالب الرزق الھنی بقوۃ ھیھات انت بباطل مشغوف
رعت الاسود بقوۃ جیف الفلا ورعی الذ باب الشہد وھو ضعیف
(1)…اے آسانی سے حاصل ہونے والے رزق کو قوت سے تلاش کرنے والے! افسوس! تو جھوٹی محبت میں مبتلا ہے، غلط چیز میں دل لگا رہا ہے۔
(2)…شیر اپنی تمام تر قوت کے باوجود جنگل کے مردار کھاتے ہیں اور مکھیاں اپنی کمزوری کے باوجود شہد کھاتی ہیں ۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ یہ تھا کہ جب آپ بھوک محسوس فرماتے تو اہل بیت کرام سے فرماتے کہ نماز کے لئے کھڑے ہوجاؤ اور فرماتے :مجھے یہی حکم دیا گیا ہے اور یہ آیت پڑھتے:
’’ اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کر اور اس پر صبر کر ‘‘(1)
[1] … ترجمۂ کنزالایمان :اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور خود اس پر ثابت رہ۔(پ۱۶، طٰہٰ:۱۳۲)…المعجم الاوسط ، ۱/۲۵۸، الحدیث ۸۸۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع