دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mukashafat ul Quloob | مکاشفۃ القلوب

book_icon
مکاشفۃ القلوب
            
حد نہیں ہے اسے محدود نہ سمجھو، مجھ سے جتنا زیادہ طلب کروگے اتنا عطا کروں گا، میرے دینے کی کوئی حد نہیں ہے اور بنی اسرائیل کو بتاؤ کہ میرے اور میری کسی مخلوق کے درمیان رشتہ داری نہیں ہے، میرے بارے میں ان کے عزائم کو اوران کی رغبت کو بڑھاؤ، انہیں اس جنت کا مژدہ سناؤ جسے کسی آنکھ نے نہیں دیکھا کسی کان نے نہیں سنا اور کسی دل پر اس کا تصور نہیں گزرا، مجھے ہر وقت آنکھوں کے سامنے سمجھو! مجھے سر کی آنکھ سے نہیں ، دل کی آنکھ سے دیکھو۔ میں نے اپنی عزت اور جلال کی قسم کھائی ہے کہ جو بندہ جان بوجھ کر تاخیر سے میری عبادت کرے گا ،میں اسے ثواب نہیں دونگا، سیکھنے والوں سے تواضع سے پیش آؤ! اور مریدین پر زیادتی نہ کرو! میرے محب اگر اس مقام کو جانتے جو میں نے مریدین کے لئے مقرر کیا ہے تو وہ بھی اسی راستہ پر چلنا پسند کرتے۔ اے داؤد! کسی مرید کو اس کی سرمستی سے ہوشیار نہ کر و،اسے میری ذات میں مگن رہنے دو میں تم کو جَہِیْد(بے انتہا کوشش کرنے والا) لکھوں گا،اور جسے میں اپنے ہاں جہید لکھ دیتاہوں اُ س پر مخلوقات سے کوئی خوف اور محتاجی باقی نہیں رہتی۔ اے داؤد! میرا کلام خوب سمجھو اور اسے مضبوطی سے پکڑلو، اپنی ذات کے لئے اپنے نفس سے نیکیاں لو، دنیا میں مشغول نہ ہو تاکہ مجھ سے تمہاری محبت پس پردہ نہ چلی جائے، میرے بندوں کو میری رحمت سے ناامید نہ کرو، میرے لئے اپنی خواہشات کو ختم کردو کیونکہ میں نے شہوات کمزور بندوں کے لئے بنائی ہیں ، قوی مردوں کا خواہشاتِ نفسانی سے کیا کام؟ کیونکہ یہ میری بارگاہ میں مناجات کی شیرینی کو ختم کردیتی ہیں ، میرے ہاں طاقتوروں کا عذاب یہ ہے کہ جب وہ میرے دیدار کی لذت پالینے کے قریب ہوتے ہیں ، میں ان کی عقلوں پر پردہ ڈال دیتا ہوں اور وہ محروم رہتے ہیں ، میں اپنے دوست کے لئے دنیا اور دنیا کی وجہ سے اپنی دوری پسند نہیں کرتا۔ اے داؤد! میرے اور اپنے درمیان مخلوق کو نہ لاؤکہیں اس کی سرمستی تم کو میری محبت سے دور نہ کردے کیونکہ یہ مخلوق میرے ارادت مند بندوں کے لئے چوروں کی طرح ہے، ہمیشہ روزے رکھو شہوات کو ترک کرسکو گے، خود کو بے روزہ ہونے سے بچاؤ کیونکہ مجھے ہمیشہ روزے رکھنے والے بہت پسند ہیں ۔ *…*…*…*…*

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن