30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
مُحتاط گُفتگو کیجئے! ⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یا اللہ پاک ! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”مُحتاط گُفتگو کیجئے! “ پڑھ یا سُن لے اُسے ہمیشہ محتاط گفتگو اور اعمال میں احتیاطیں کرنا نصیب فرما اورجنّت الفردوس میں ماں باپ سمیت
بے حساب داخلہ نصیب فرما ۔ اٰمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جو لوگ کسی مجلس میں بیٹھتے ہیں پھر اس میں نہ اللہ پاک کا ذکر کرتے ہیں اور نہ ہی اس کے نبی ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) پر دُرودِ پاک پڑھتے ہیں قیامت کے دن وہ مجلس ان کے لئے باعثِ حسرت ہوگی( اللہ پاک ) چاہے تو ان کو عذاب دے اور چاہے تو بخش دے ۔
( ترمذی،5/247، حدیث: 3391)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
فُحْش گوئی کے بارے میں 4 فرامینِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
فُحْش گو (یعنی بے حیائی بھری باتیں کرنے والا) انسان بے باک (یعنی بے ادب و بے خوف) ہوتا ہے اور اِس کی سب سے بڑی محرومی یہ ہے کہ اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ایسے شخص کو پسند نہیں کرتے اور فحش گو کا ٹھکانا جہنّم ہے، اس سلسلے میں 4 فرامینِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سُنئے اور عبرت حاصل کیجئے:(1)فحش گوئی(یعنی بے حیائی بھری باتیں)
¹ … یہ مضمون ا میرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب ” گفتگو کے آداب“ صفحہ37 تا51 سے لیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع