30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ پاک کی یاد میں اور اس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے عشق میں بے قراری بڑھنا حقیقی سُکون ہے۔ بے قراری ختم ہوگئی اور بندہ پُرسُکون ہوگیا تو پھر بچا کیا!! یہ میں نے اپنی سوچ کے مطابق عرض کیا ہے۔ سائل کو اگر سُکون ، فَرحَت اور اطمینان حاصل ہوتا ہے تو یہ بھی اچھی چیز ہے ، لیکن بے قراری بڑھنی چاہیے۔
جان ہے عشقِ مصطفٰے روز فَزوں کرے خدا
جس کو ہو دَرد کا مزہ نازِ دوا اُٹھائے کیوں (حدائقِ بخشش)
خواجہ اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے عُرس میں شِرکت کرنے کی نیتیں
سُوال : آئندہ پیر کے دن اِنْ شَآءَ اللہ خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے عُرس میں اجمیر شریف (راجستھان) ہند جائیں گے ، ہماری کیا کیا اچھی اچھی نیتیں ہونی چاہئیں؟ (عبدالسلام عطاری۔ چٹاگانگ۔ بنگلہ دیش)
جواب : aپہلے تو یہ نیّت کرلیں کہ حضور خواجہ غریب نواز (سیّد معین الدین حسن سنجری اجمیری) رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بارگاہ میں اور جتنے آپ کے قدموں میں آرام فرما ہیں ان سب عاشقانِ خواجہ کو اِلیاس قادری کا سلام عرض کروں گا۔ aمزید یہ نیّت کرلیں کہ اولیائے کِرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہم کی صحبت اختیار کروں گا ، کیونکہ
یک زمانہ صحبتِ بااَولیا بہتر از صَد سالہ طاعتِ بے رِیا
یعنی اولیائے کِرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہم کی لمحہ بھر کی صحبت 100 سال کی خالص عبادت سے بڑھ کر ہے۔ *یہ بھی نیّت کریں کہ اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہم کی بَرَکتیں حاصل کروں گا * وہاں دُعا مانگوں گا کہ اللہ کے نیک بندوں کے قریب ہو کر دعا کرنا قبولیت کے بھی قریب ہوتا ہے([1])*وہاں ایصالِ ثواب کروں گا* مسلمانوں سے مِلوں گا *اگر وہاں کوئی حاضری کا غلط طریقہ دیکھوں تو فتنے کا خوف نہ ہونے کی صورت میں سمجھاؤں گا۔ وہاں دعوتِ اسلامی والے بھی بہت ہوتے ہیں اور مَدَنی قافلے بھی ٹھہرتے ہیں تو *یہ بھی نیّت کرلیں کہ مَدَنی قافلے والوں کے ساتھ اپنا وقت گزاروں گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع