30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گاہک کے کہنے پر زیادہ رقم کا بِل بنانا کیسا؟
سُوال : میری Electronics (بَرقی آلات) کی دُکا ن ہے ، بعض Customer (گاہک) چیز کا ریٹ (یعنی قیمت) فائنل کرنے کے بعد زیادہ کاBill بنا کر دینے کو کہتے ہیں۔ ایسا کرنا کیسا؟
جواب : ان کا ایسا کہنا غلط ہے اور ان کے ساتھ تعاون کرنا بھی غلط ہے۔ کیونکہ قرآنِ کریم میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : (وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪- )([1]) (ترجمۂ کنزالایمان : اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو)۔ ایسے لوگ غلط Bill اس لئے بنواتے ہیں تاکہ کمپنی سے زیادہ پیسے وُصُول کریں۔ ایسوں کے ساتھ تَعاوُن نہ کرنے سے ہوسکتا ہے کہ آپ کے گاہک ٹُوٹیں اور ظاہری طور پر آپ کو نقصان ہو ، ایک دور کی بات بتارہا ہوں ، مجھے بھی اس کا تجربہ ہے ، میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ غلط Bill بنا کر نہیں دیتا تھا اور پھر ایسے لوگ میرے پاس آتے بھی نہیں تھے ، لیکن کوئی بات نہیں ، بڑے ہو ہی گئے اور جتنا رزق نصیب میں تھا وہ حاصل ہوا اور ہو رہا ہے۔ جب تک زندگی ہے اور جتنا عرصہ اللہ پاک نے ہم کو دنیا میں رکھنا ہے تو روزی پہنچانا اور عطا فرمانا اس نے اپنے ذِمّۂ کرم پر لیا ہوا ہے ، وہ سب کو روزی عطا فرماتا ہے ، بس ہماری حرص ختم نہیں ہوتی۔ اللہ کریم ہم کو آسان ، حلال اور عافیت والی روزی عطا فرمائے ، جھوٹ اور دھوکے والے کام سے محفوظ رکھے۔
سُوال : اللہ پاک کے خوف میں آنسو بہنے کے بعد ہم پُرسُکون ہوجاتے ہیں ، اِس کی کیا وجہ ہے؟ (SMSکے ذریعے سُوال)
جواب : یہ آپ کی اپنی کیفیت ہوگی کہ خوف خدا میں رونے کے بعد پُرسُکون ہوجاتے ہوں گے۔
مِرے دِل کو دردِ اُلفت وہ سُکون دے اِلٰہی
میری بے قراریوں کو نہ کبھی قرار آئے (ذوقِ نعت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع