دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Muh Par Tareef Karna Kaisa? | منہ پر تعریف کرنا کیسا؟

book_icon
منہ پر تعریف کرنا کیسا؟

کیا ہر کسی کو وقف مدینہ ہونا ضروری ہے؟

سُوال : میں نے MBA ([1])  کیا ہوا ہے ، 1987 میں آپ سے بیعت ہوا تھا اور ایک سال  مبلغ کے طور پر دعوتِ اسلامی میں خدمت بھی انجام دی  تھی ، لیکن پھر تلاشِ معاش کے چکر میں ماحول سے دُور ہوگیا ، پچھلے ہفتے میری والدہ کا انتقال ہوا تو مجھے احساس ہوا کہ مجھے واپس آنا چاہیے ، میں خود بھی وقف مدینہ ہونا چاہتا ہوں اور اپنے بیٹے کو بھی وقف کرنا چاہتا ہوں ، لیکن پھر معاش کا خوف آڑے آرہا ہے۔ راہ نمائی فرمادیجئے۔ (محمد افضل عطار ی۔ لانڈھی نمبر 4 کراچی)

جواب : اللہ پاک آپ کی امّی جان کو غریقِ  رَحمت فرمائے ، بے حسا  ب مغفرت اُن کا مقدَّر کرے  اور ہم سبھی بے حساب بخشے جائیں۔ صُبح کا بُھولا شام کو لوٹے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔  آپ واپس آئیں ، کروڑ مرحبا! خوش آمدید! وقف مدینہ ہونا ، زندگی دعوتِ اسلامی کو دے دینا اور کچھ کام دھندا نہ کرنا یہ ضر وری نہیں ہے۔ ایسا کرنا اس کے لئے دُرُست ہے جس کے ذِمّے حقوقُ العباد وغیرہ نہ ہوں ، پھر وہ  وقف ِمدینہ ہوجائے ، یا گھر میں کوئی ایسی ترکیب ہے کہ  بھائی وغیرہ ہیں اور گھر والے اجازت دے رہے ہیں کہ آپ وقف ِ مدینہ ہوجائیں اور دین کی خدمت کریں ، باقی دنیاوی معاملات ہم سنبھال لیں گے تو یہ بھی دُرُست ہے۔ اگر آپ وقفِ مدینہ نہیں ہوسکتے تو ٹھیک ہے ، اپنی جگہ پر نیکیاں کریں اور نمازوں کی پابندی کریں ، کیونکہ دعوتِ اسلامی میں ہوں یا نہ ہوں ، نَماز فرض ہے اور مسلمان کو پڑھنی ہی پڑھنی ہے۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تشریف لائیں اور اِجتماع میں ساری رات شرکت کریں۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ اِجتماع عشا تک ہوتا ہے اور صلوٰة و سَلام پر ختم ہوجاتا ہے۔ حالانکہ جمعرات کو  مغرب سے لے کر  صبح فجر کی نماز کے بعد تک اِجتماع ہوتا ہے۔ اِجتماع گاہ میں ہی رات کو آرام کرتے ہیں ، تہجد ادا کرتے ہیں ، پھر فجر کے بعد مَا شَاء اللہ تفسیر صراط الجنان اوردرسِ فیضانِ سنّت کا حلقہ ہوتا ہے جس میں شجرہ بھی پڑھا جاتا ہے ، اس کے بعد دعا مانگی جاتی ہے اور اشراق و چاشت ادا کرنے کے بعد صلوٰة وسَلام پڑھ کر اپنے گھروں کا رُخ کیا جاتا ہے۔ خوش نصیب عاشقان رسول مَدَنی قافلوں میں


 

 



[1]   ’’ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن‘‘ کا مخفف۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن