دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Muh Par Tareef Karna Kaisa? | منہ پر تعریف کرنا کیسا؟

book_icon
منہ پر تعریف کرنا کیسا؟

جواب : حدیثِ پاک میں ہے : ’’اَلسَّبُّ فِسْقٌ‘‘ یعنی گالی فسق ہے۔ ([1]) اِسی طرح حدیثِ پاک میں ماں باپ کو گالی دینے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ ([2]) ماں باپ کو گالی کون دے سکتا ہے!! البتہ اگر ہم کسی کے ماں باپ کو گالی دیں گے تو وہ ہمارے ماں باپ کو گالی دے گا ، ([3]) تو یوں نہ ہم کسی کے ماں باپ کو گالی دیں اور نہ ہی اپنے ماں باپ کو گالی دلوائیں۔

ایک ساتھ روزوں کی قضا کرنا ضروری ہے؟

سُوال : میرے کچھ روزے چھوٹے ہوئے ہیں ، تو کیا ان کی قضا ایک ساتھ کروں یا چھوڑ چھوڑ کر بھی کرسکتا ہوں؟          (SMSکے ذریعے سُوال)

جواب : جتنا جلدی ہوسکے روزے قضا کرنے ہوتے ہیں ، البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سے وقفے وقفے سے قضا کررہا ہے تب بھی قضا  ہو جائے گی۔

’’تراویح‘‘ کا کیا معنی ہے؟

سُوال : ’’تراویح‘‘  کا کیا معنیٰ ہے؟ (SMSکے ذریعے سُوال)

جواب : تراویح کا لفظ ’’تَرْوِیْحَۃٌ‘‘ سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے : اِستِراحت یعنی  آرام کرنا۔ چار چار رکعتوں کے بعد اتنی دیر بیٹھنا جتنی دیر میں چار رکعتیں ادا کی گئیں تَروِیحہ کہلاتا ہے اور یہ مستحب ہے۔ ([4]) اتنی دیر کا ترویحہ میں نے آج تک کہیں دیکھا یا سنا نہیں ہے۔ ترویحہ میں نفل اور اَذکار بھی پڑھے جاسکتے ہیں۔ ([5]) ہمارے ہاں ترویحہ میں ایک مخصوص تسبیح([6]) پڑھی جاتی ہے ، یہ بھی صحیح ہے۔ اگر کوئی تَروِیحہ نہیں کرتا تو گناہ گار نہیں ہے۔


 

 



[1]   بخاری ، کتاب الایمان ، باب  خوف المؤمن من ان يحبط عمله وهو لا يشعر ، ۱ / ۳۰ ، حدیث : ۴۸۔

[2]   مسلم ، کتاب الایمان ، باب  بیان الکبائر واکبرھا ، ص۶۰ ، حدیث : ۲۶۳ مفھوماً۔

[3]   مسلم ، کتاب الایمان ، باب  بیان الکبائر واکبرھا ، ص۶۰ ، حدیث : ۲۶۳ ماخوذاً۔

[4]   فتاوىٰ هندية ، کتاب الصلاة ، الباب التاسع  فی النوافل ، فصل فی التراویح ، ۱ / ۱۱۵۔

[5]   در مختار ، کتاب الصلاة ، باب الوتر والنوافل ، مبحث صلاة التراویح ، ۲ / ۶۰۰۔

[6]   سُبْحٰنَ ذِی الْمُلْكِ وَالْمَلَكُوْتِ ، سُبْحٰنَ ذِی الْعِزَّۃِ وَالْعَظَمَۃِ  وَالْہَيْبَۃِ وَالْقُدْرَۃِ وَالْكِبْرِيَآءِ وَالْجَبَرُوْتِ ، سُبْحٰنَ الْمَلِكِ الْحَیِّ الَّذِی لَا يَنَامُ وَلَا يَمُوْتُ ، سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلٰٓئِكَۃِ وَالرُّوْحِ ،  اَللّٰہُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ ، يَا مُجِيْرُ  يَا مُجِيْرُ  يَا مُجِيْرُ ، بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن