30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باہر کرے۔ جب میاں بیوی کا جھگڑا بڑھا تو بالآخر طلاق ہوگئی۔ اب اس کے دوست نے کہا کہ اب تو تمہاری طلاق ہوگئی ہے ، اب تو بتاؤ! مسئلہ کیا تھا؟ اس نے جواب دیا کہ بھائی! وہ میرے لئے بالکل ایک غیر عورت ہوگئی ہے اور میں غیر عورتوں کے چکر میں نہیں پڑتا۔ یوں اس شخص نے اپنی جان چھڑائی۔ ([1]) ایسے سمجھ دار آدمی اب معاشرے میں کتنے ہیں! یہاں تو گھر ٹوٹنے سے پہلے ہی ہزار غیبتیں ، ہزار تہمتیں اور ہزار جھوٹ بولے جاتے ہیں ، گناہوں کا سلسلہ الگ شروع ہوجاتا ہے جس کے بعد گھر ٹوٹتا ہے اور تباہی مچتی ہے۔ دونوں طرف سے اتنے گناہ کئے جاتے ہوں گے کہ اَلْاَمَانُ وَالْحَفِیْظ۔ اللہ کریم ہم کو سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہر سچی بات دوسروں کو بولنے کی بھی نہیں ہوتی ، کیونکہ کسی میں واقعی عیب ہوتا ہے اور یہ بتانا سچ بھی کہلائے گا ، لیکن اس میں عیب کھولنا پایا جائے گا جو گناہ کی صورت ہے۔ ([2]) اللہ پاک ہمیں اس سے بچنے کا بھی ذہن نصیب کرے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع