دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Muh Par Tareef Karna Kaisa? | منہ پر تعریف کرنا کیسا؟

book_icon
منہ پر تعریف کرنا کیسا؟

ہوجائے گا ، بیمار ہونے کے باوُجود بیماری چُھپانے کے لئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہہ رہے ہیں تو توجہ اس طرف لے جائیں کہ میں مسلمان ہوں ، اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کررہا ہوں۔ اور اگر بیمار نہیں ہے یا تھوڑی سی بیماری ہے جس میں عام طور پر لوگ کیئر نہیں کرتے تو اس وقت یہ کہنے میں حرج نہیں ہے کہ ٹھیک ہوں یا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ٹھیک ہوں ، یا اَلْحَمْدُللہِ  عَلٰی کُلِّ حَال۔

قضا نَماز پڑھنے کا طریقہ

سُوال : اگر ظہر کی نَماز قضا ہوجائے تو کیسے ادا کی جائے؟ (نثار احمد)

جواب : جس طرح نماز پڑھتے ہیں اسی طرح یہ بھی پڑھنی ہے اور نیّت یہ کرنی ہے کہ جیسے آج کی میری جو ظہر کی نَماز قضا ہوگئی تھی وہ پڑھ رہا ہوں۔ اگر صاحبِ ترتیب کی ظہر قضا ہوجائے تو پہلے ظہر  پڑھے گا ، اس کے بعد عصر پڑھے گا۔ ([1]) البتہ اگر اتنی تاخیر ہوگئی کہ ظہر کی قضا پڑھے گا تو عصر قضا ہوجائے گی ،  ایسی صورت میں پہلے عصر پڑھیں گے ، تاکہ عصر کی نماز قضا نہ ہو ، اس کے بعد ظہر کی قضا پڑھی جائے گی۔ ([2]) جہری نَماز قضا ہو یا سِرّی نَماز قضا ہو ، قضا پڑھتے ہوئے سِرّی قراءت ہی کی جائے گی۔ ([3]) البتہ  اگر امام اور دیگر سب لوگوں کی نَماز قضا ہوجائے تو اس کے الگ مسائل ہیں۔([4])

سفری سہولیات کی وجہ سے قصر نہ پڑھنا کیسا؟

سُوال : کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کل سفری سہولیات میسر ہونے کی وجہ سے سفر کے دوران قصر نَماز نہیں پڑھنی چاہیے ، بلکہ پوری پڑھنی چاہیے ، کیا یہ دُرُست ہے؟

جواب : حضرتِ سَیِّدُنا فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ نے بارگاِ ہِ رسالت میں ایسی بات عرض کی تھی تو وہاں سے یہی جواب


 

 



[1]   فتاویٰ ھندية ، کتاب الصلاة ، الباب الحادی عشر فی قضاء الفوائت ، ۱ / ۱۲۲۔

[2]   فتاویٰ ھندية ، کتاب الصلاة ، الباب الحادی عشر فی قضاء الفوائت ، ۱ / ۱۲۲۔

[3]   در مختار ، كتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، فصل فى القراءة ، ۲ / ۳۰۷۔

[4]   اگر امام اور دیگر لوگوں کی نماز قضا ہوجائے تو جہری کی قضااگرچہ دن میں ہو امام پر جہر واجب ہے اور سرّی کی قضا میں آہستہ پڑھنا واجب ہے ، اگرچہ رات میں ادا کرے۔ (بہار شریعت ، ۱ / ۵۴۵ ، حصّہ : ۳ ماخوذاً)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن