30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سُوال : نیکی کی دعوت کی کیا فضیلت ہے؟ (محمد ساجد عطاری۔ لندن)
جواب : نیکی کی دعوت کے فضائل قرآنِ کریم اور احادیثِ مُبارکہ میں موجود ہیں([1]) اور اس موضوع پر مکتبۃ المدینہ کی ایک کتاب ’’نیکی کی دعوت‘‘([2]) کے نام سے ہی موجود ہے۔ اگر نیکی کی دعوت بند ہوجائے تو اُمّت کا نظام بالکل گڑ بڑ ہوجائے گا۔ نیکی کی دعوت اگرچہ اب اُمّت میں سست ہوگئی ہے ، لیکن باقی ہے۔ اگر نیکی کی دعوت بالکل ختم ہوجاتی تو شاید کوئی نمازی بھی نہ رہتا۔ لوگ نمازیں پڑھ رہے ہیں اور رمضان المبارک کے روزےبھی رکھ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہی ہے کہ انہیں کسی نہ کسی طریقے سے نیکی کی دعوت مل رہی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یہ ایک ایسا عمل ہے کہ دنیا میں ختم نہیں ہوسکتا۔
بیماری میں کوئی طبیعت پوچھے تو کیا جواب دیں؟
سُوال : بیماری کی حالت میں جب کوئی طبیعت پوچھے تو کیا کہنا چاہیے؟ ([3])
جواب : جب بیماری کی حالت میں کوئی سُوال کرے کہ طبیعت کیسی ہے؟ تو ٹھیک ہوں کہنے کے بجائے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہنے کی عادت ڈالنی چاہیے کہ اللہ کا شکر ہے۔ یہ کہنے میں اگر ذہن یہ ہو کہ میں ٹھیک ہوں ، حالانکہ بیمار ہے تو پھر جھوٹ
[1] (وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا وَّ قَالَ اِنَّنِیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ(۳۳)) ترجمۂ کنز الایمان : اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مسلمان ہوں۔ (پ۲۴ ، حٰم السجدة : ۳۳) سرکار دو عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے : کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کے بارے میں خَبَر نہ دوں جو اَنۢبِیَا عَلَیْہِمُ السَّلَام میں سے ہیں نہ شُہَدا میں سے ، لیکن بروزِ قِیامَت اَنۢبِیَا عَلَیْہِمُ السَّلَام اور شُہَدا اُن کے مَقام کو دیکھ کر رَشْک کریں گے ، وہ لوگ نُور کے منبروں پر بُلَند ہوں گے ، یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ پاک کے بندوں کو اللہ کا مَحْبوب بندہ بنا دیتے ہیں اور وہ زمین پر(لوگوں کو)نصیحتیں کرتے چلتے ہیں۔ عَرْض کی گئی : وہ کِس طرح لوگوں کو اللہ کا مَحْبوب بنا دیتے ہیں؟فرمایا : وہ لوگوں کو اللہ پاک کی پسندیدہ باتوں کا حکْم دیتے اور ناپسندیدہ باتوں سے مَنْع کرتے ہیں ، پس جب لوگ ان کی اِطَاعَت کریں گے تو اللہ کریم اِنہیں اپنا مَحْبوب بنا لے گا۔ (شعب الایمان ، باب فی محبة الله ، معانی المحبة ، ۱ / ۳۶۷ ، حديث : ۴۰۹)
[2] “ نیکی کی دعوت “ امیرِ اہلِ سنّت کی مایہ ناز تصنیف ’’فیضانِ سنّت‘‘ جلد دوم کا ایک باب ہے جس کے616 صفحات ہیں۔ اس کتاب میں نیکی کی دعوت کی ضرورت ، نیکی کی دعوت کی فضیلت اور نیکی کی دعوت ترک کرنے کے نقصانات جیسے مضامین کے ساتھ ساتھ کثیر ایمان افروز حکایات بھی شامل ہیں۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیر اہل سنّت)
[3] یہ سُوال شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اَہلِ سُنّت کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اَہلِ سُنّت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع