دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Muh Par Tareef Karna Kaisa? | منہ پر تعریف کرنا کیسا؟

book_icon
منہ پر تعریف کرنا کیسا؟

جواب : اگر کسی شخص نے دوسرے شخص کا حق مارا تو قیامت کے دن مظلوم کو اس کا حق ملے گا ، ([1]) اللہ پاک حق دِلوائے گا ، کیونکہ یہ حقوقُ العباد سے تعلق رکھتا ہے۔ سُوال میں جو بات کہی گئی ہے اگر کسی نے وہ بات کہی اور بعد میں ارادہ بدل گیا تو یہ وہ گناہ نہیں ہے جس کا کفّارہ ادا کرنا پڑے۔ کسی چیز کو گناہ کہنے کےلئے دلیل کی ضرورت ہوتی ہے۔

فوت شُدہ رشتے دار خواب میں کیوں نہیں آتے؟

سُوال : ہمارے رشتے دار دُنیا سے جانے کے بعد خواب میں نظر کیوں نہیں آتے؟ (اسود۔ بذریعہ SMS)

جواب : اس میں بہتری ہوتی ہے۔ مثلاً اگر وہ خواب میں بُری حالت کے اندر نظر آئے تواس سے ہماری پریشانی میں اضافہ ہوگا ، اس لئے ممکن ہے کہ نظر نہ آتے ہوں۔ بُری حالت میں نظر آنا ہی ضروری نہیں ہے ، اچھی حالت میں بھی نظر آسکتے ہیں۔ یہ سب اللہ پاک کی مرضی ہے اور ہر ایک کو نظر آنا ضروری بھی نہیں ہے۔

عین پیچھے کھڑے نمازی کے آگے سے گزرنے کا طریقہ

سُوال : اگر کسی کے عین پیچھے کوئی نَماز ادا کررہا ہوتو نکلنےکا کیا طریقہ ہوگا؟

جواب : ایسی صورت میں یہ دائیں یا بائیں جس طرف سے بھی چاہے ہَٹ سکتا ہے ، یہ نمازی کے آگے سے گزرنا نہیں کہلائے گا۔ ([2]) البتہ ایک مرتبہ سائیڈ پر ہونے کے بعد اب دوبارہ نہیں گزرسکتا ، کیونکہ اب یہ نمازی کے آگے سے گزرنا کہلائے گا۔

تین پیسوں کے بدلے 700 باجماعت نمازیں

سُوال : جو کسی کے تین پیسے دبائے گا تو بروزِ قیامت اسے کتنی نمازیں دینی پڑیں گی؟

جواب : کتابوں میں لکھا ہے کہ اسے 700باجماعت نمازیں دینی پڑ جائیں گی۔ ([3])


 

 



[1]   مسلم ، کتاب البروالصلة والآداب ، ص۱۰۶۹ ، حدیث : ۶۵۷۹۔

[2]   بہار شریعت ، ۱ / ۶۱۷ ، حصّہ : ۳ ماخوذاً۔

[3]   فتاویٰ رضویہ ، ۲۵ / ۶۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن