30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’ مفتی ٔ دعوتِ اسلامی علیہ الرحمۃ زبان کا مضبوط قفل مدینہ۱ ؎ لگاتے تھے ۔مُتعدَّد مرتبہ ایسا ہو اکہ میں موٹر سائیکل پر دار الافتاء نور العرفان کھارادرسے فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی ‘ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہکے ساتھ آیا لیکن راستے میں مکمل خاموش رہے۔ جب فیضان مدینہ پہنچ گئے تو سلام کر کے رخصت ہو گئے ۔پیٹ کا قفل مدینہ۲؎ بھی مضبوط تھا، عموماً دن رات میں دو مرتبہ اور کبھی کبھار ڈبل بارہ گھنٹوں میں ایک مرتبہ کھانا کھاتے ۔ آ نکھوں کے قفل مدینہ۳؎ کابھی زبردست ذہن تھا ،موٹر سائیکل اس لئے بیچ دی کہ چلاتے ہوئے غیر محرم عورَت آڑے آجانے کی صورت میں نظر کی حفاظت بے حد کٹھن ہے۔ایک دفعہ کسی گاڑی میں ان کے ساتھ سفر کا موقع ملا میں نے انہیں شیشوں کے باہر نظر ڈالتے ہوئے نہیں دیکھا۔‘‘
مفتی ٔ دعوت ِ اسلامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے گھر والوں کا بیان ہے کہ ’’یہ بہت کم گفتگو فرماتے تھے،اکثر خاموش ہی رہتے۔بعض اوقات گھر والوں سے لکھ کر بھی بات چیت کرتے تھے۔‘‘
آپ کے علاقے گلشن اقبال (بابُ المدینہ )کے ایک اسلامی بھائی کا تحریری بیان ہے، ’’ایک بار طے ہوا کہ بعد ِفجر مرحوم نگرانِ شوریٰ حاجی مشتا ق عطاری رحمۃ اللہ تعالیٰ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱؎ غیر ضَروری باتوں سے بچنے اور خاموشی اختیار کرنے کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں ’’زَبان کا قفلِ مدینہ‘‘ لگانا کہتے ہیں۔
۲؎ بھوک سے کم کھانے کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں پیٹ کا قفلِ مدینہ کہتے ہیں ۔مزید تفصیل کے لئے امیرِ اہل ِسنت مدظلہ العالی کی مایہ ناز تالیف ’’پیٹ کا قفل ِ مدینہ ‘‘ کا مطالعہ فرمائیں۔
۳؎ بدنگاہی کے علاوہ فضول نگاہی سے بھی بچنے (اور اکثر نیچی نگاہیں رکھنے)کو دعوتِ اسلامی میں ’’آنکھوں کا قفلِ مدینہ‘‘ کہتے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع