دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mufti e Dawateislami | مفتی دعوت اسلامی

book_icon
مفتی دعوت اسلامی

اندازمیں اُن دُبلے پتلے مبلّغ کو مخاطب کرکے کہنے لگا کہ رات ہم تو بابُ المدینہ والوں کی بَہُت تعریف سُن کر آئے تھے مگر آپ تو رسالہ پڑھ کر بیان کررہے تھے !میری اِس بات کا بُرا منانے کے بجائے اُس مبلّغ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی اور بڑے تحمُّل کیساتھ کہنے لگے، الحمد للہ عزوجل میرے پیر و مرشد شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنَّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قاد ر ی رضوی دامت برکاتہم العالیہ جو زمانے کے ولی اور دعوتِ اسلامی کے امیر ہیں ان کے سنّتوں بھرے بیانات سن کر اورمَدَنی رسائل پڑھ کر ہزاروں کی زندگیوں میں مَدَنی انقِلاب برپا ہوچکا ہے ، چونکہ میری اپنی بات میں تاثیر نہیں لھٰذا اُن کے مَدَنی رسائل سے دیکھ کر بیان کی کوشِش کرتا ہوں۔

اُن مبلّغ کے پُر خلوص الفاظ تاثیر کا تیر بن کر ہم تینوں دوستوں کے جگر میں پیوست ہوگئے اور ہمارے دل کی دنیا زیر و زبر ہوگئی اور شرارت کیلئے اُٹھے ہوئے سر اُن خوش اَخلاق مبلّغ کی عظمت کے سامنے نَدامت سے جھُک گئے ۔پھر انہوں نے ہمیں اچھّی اچھّی نیّتیں کروائیں اور ہم دعوتِ اسلامی کے ہوکر رَہ گئے۔ بعد میں بھی ان سے ہمارا رابِطہ باقی رہا ۔ آج الحمد للہ عزوجل میں تحصیل سطح پر مجلسِ رابِطہ برائے عُلَماء و مشائخ کاذمّہ دار ہوں اورمیرے دونوں دوستوں میں سے ایک عَلاقائی اور ایک تحصیل سطْح پر مَدَنی قافِلے کے ذمہ دار ہیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ جانتے ہیں کہ اُس سنّتوں بھرے اجتِماع میں شیخِ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن