دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mufti e Dawateislami | مفتی دعوت اسلامی

book_icon
مفتی دعوت اسلامی

کوئی مسئلہ پوچھا جاتا تو مسئلہ بیان فرماکر کہتے کہ مزید معلومات کا جذبہ بڑھانے کیلئے مَدَنی قافلہ میں سفرکیجئے۔ نئے پرانے سب اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے کی دعوت دیا کرتے تھے۔ مدنی مشوروں میں بھی اکثر یہ شعرسنایا کرتے۔

فنا اتنا تو ہو جاؤں میں قافلے کی تیاری میں

جو مجھ کو دیکھ لے وہ قافلے کے لیے تیار ہو جائے

گلشنِ اقبال باب المدینہ( کراچی )ہی کے ایک ذمہ داراسلامی بھائی کا بیان ہے :

’’بابُ المدینہ کے اکثر اسلامی بھائیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ۱۲ ربیع النور شریف باب المدینہ(کراچی) ہی میں گزاریں۔مگرمفتی محمد فاروق عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری اس د ن بھی مدنی قافلے کی ترکیب بنایا کرتے۔ایک مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ خود رات ہی کو مدنی قافلے میں شہداد پور (بابُ الاسلام سندھ )چلے گئے اور وہاں جا کر شب ِ ولادتِ مبارَکہ کے اجتماعِ میلادمیں شرکت کی اور ہمیں جُلوس والے دن صبح بعد ِفجرآنے کا کہا ۔ کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ باب المدینہ (کراچی )میں ہونے والے اجتماعِ میلاد میں ساری رات گزارکر بعدِفجر مدنی قافلے میں سفر کیااور شہداد پور میں دیگر شرکائے مدنی قافلہ کے ساتھ مدنی جلوس میں شرکت کروائی۔پھر اس مدنی قافلے میں شرکاء کو عیدی میں دیدارِ رسول (صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ) مانگنے کا ذِہن دیتے،اور یہی ذہن عید الفطرکی چاند رات یاعید کے دن سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلے میں دیا کرتے۔

{اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم }


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن