دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mudaraba Aur Is Ke Zaroori Ahkam | مضاربت اور اس کے ضروری احکام

book_icon
مضاربت اور اس کے ضروری احکام
            

مضاربت اور اس کےضروری احکام

مرکز الاقتصا د الاسلامی دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

Islamic Economics Centre Darulifta Ahlesunnat (Dawat e islami) از قلم: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی متخصص فی الفقہ الاسلامی دار الافتاء اہل سنت

مضاربت کی تعریف

(Definition Of Mudaraba) ایک ایسا کاروباری معاہدہ جس میں ایک جانب سے مال اوردوسری جانب سے کام کرکے نفع میں شرکت کی جاتی ہے۔ اس تعریف سے پتہ چلاکہ مضاربت میں تین چیزیں اہم ہیں : 1. رب المال (Investor) 2. مضارب (Working Partner) 3. راس المال (Capital)

مضاربت کا حدیث پاک سے ثبوت:

سنن کبری للبیھقی میں ہے :”ان ابن عمر کان یکون عندہ مال الیتم فیزکیہ ویعطیہ مضاربۃ یعنی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھماکے پاس کسی یتیم کا مال تھاآپ اس کی حفاظت کرتے اور اسے مضاربت کے طور پر دیتے تھے۔(السنن الکبری للبیھقی ، جلد6،صفحہ184،دارالکتب العلمیہ بیروت) سنن دار قطنی ،السنن الکبری للبیھقی وغیرہ میں ہے:”کان العباس بن عبد المطلب دفع مالا مضاربۃ “یعنی حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہما نے مضاربت کے طور پر مال دیا۔ (السنن الکبری للبیھقی ، جلد6،صفحہ184،دارالکتب العلمیہ بیروت)

مضاربت کا معاہدہ کرتے وقت درج ذیل چیزوں کی رعایت ضروری ہے

سرمایہ(Capital) کرنسی کی صورت میں ہو 2. سرمایہ معلوم ہو 3. سرمایہ قرض نہ ہو 4. سرمایہ مکمل طور پر مضارب کے قبضہ میں دے دیا جائے 5. نفع دونوں پارٹنر کے درمیان فیصد کے اعتبار سے طے اور معلوم ہو،روپوں میں مقرر نہ کیا جائے 6. مضاربت چلتے کاروبار میں نہ ہو 7. نقصان کی ذمہ داری مضارب پر نہ ہو 8. انویسٹر کامضارب کے ساتھ کام کرنا اگریمنٹ میں شرط نہ ہو1
1 (درمختارمع ردالمحتار،جلد8،صفحہ500) (بہارشریعت،جلد3،صفحہ1تا3)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن