30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے اِرشاد فرمایا: جنّت میں سب سے آخر میں داخل ہونے والا شخص وہ ہوگا جو گرتا پڑتا جنّت کی طرف جا رہا ہوگا اور دوزخ کی آگ اُسے جھلسا رہی ہوگی، جب وہ دوزخ سے گزر جائے گا تو اس کی طرف دیکھ کر اللہ پاک کی حمد بیان کرتے ہوئے کہے گا:بڑی برکت والا ہے وہ جس نے مجھے تجھ سے نجات بخشی،پھر اُسے ایک سایہ دار درخت نظر آئے گا اور وہ اللہ پاک سے دعا کرے گا: اے مالک! مجھے اس درخت کے قریب کردے تاکہ میں اس سے سایہ حاصل کروں اور اس کا پانی پیوں، اللہ پاک اِرشاد فرمائے گا: اے میرے بندے! اگر میں تجھے یہ عطا کر دوں تو پھر اس کے علاوہ کچھ اور تو نہیں مانگے گا؟ عرض کرے گا: نہیں یا رَبّ ! اور اپنے رب سے وعدہ کرے گا کہ اس کے علاوہ کچھ نہیں مانگے گا، اللہ پاک اس کی معذرت قبول فرمائے گا کیونکہ وہ ایسی چیز دیکھ رہا ہوگا جس پر اُسے صبر نہیں ہو سکتا، اللہ پاک بندے کو اس درخت کے قریب کر دے گا اور وہ اس کا سایہ حاصل کرے گا اور پانی پئے گا،پھر اُسے ایک اور درخت نظر آئے گا جو پہلے والے درخت سے زیادہ حسین ہو گا، اُسے دیکھ کر وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کرے گا: مولیٰ! تُو مجھے اس درخت کے قریب کردے تاکہ میں اس سے سایہ حاصل کروں اور اس کا پانی پیوں، میں اس کے علاوہ کچھ اور نہیں مانگوں گا، اللہ پاک فرمائے گا:اے ابنِ آدم!کیا تُو نے وعدہ نہیں کیا تھا کہ تُو اس (سابقہ درخت) کے علاوہ کچھ نہیں مانگے گا؟ پھر اللہ پاک فرمائے گا: اگر میں تجھے اس درخت کے قریب کر دوں پھر تُو اس کے علاوہ کچھ اور تو نہیں مانگے گا؟ عرض کرے گا: نہیں یا رَبّ! اور وہ اپنے رب سے وعدہ کرے گا کہ اس کے علاوہ کچھ نہیں مانگے گا، اللہ پاک اس کی معذرت قبول فرمائے گا کیونکہ وہ ایسی چیز دیکھ رہاہوگا جس پر اسے صبر نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع