30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں لے جانے والا کام ہے اور اس پر سخت عذاب کی وعید ہے، جیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے: (تکبّر کی وجہ سے)تہبند(اور شلوار وغیرہ) کا جو حصّہ دونوں ٹخنوں سے نیچے ہے وہ آگ میں ہے۔ (بخاری، 4/46، حدیث:5787 )( نزھۃ القاری، 5/ 518 ، تحت الحدیث: 2561) ایک اور حدیثِ پاک میں ہے: ایک شخص تکبّر سے اپنا تہبند گھسیٹ رہا تھا کہ اُسے زمین میں دھنسا دیا گیا اور وہ قیامت تک دھنستا چلا جائے گا۔(بخاری، 2/471، حدیث:3485)
اے عاشقانِ رسول! اپنے لباس پر غور کرنے کی عادت بنائیے کہ جس طرح تھوڑی سی بےتوجّہی آپ کو بےشمار سنّتوں سے محروم کر دیتی ہے اسی طرح تھوڑی سی توجّہ آپ کو کئی سنّتوں سے ہمکنار کر دے (یعنی ملا دے) گی، لہٰذا وقتاً فوقتاً اپنے لباس کا جائزہ لیتے رہیے اور نیت کیجئے کہ اِن شاءَ اللہ آج کے بعد ہم سنّت کے مُطابق لباس سِلوائیں گے، ہوسکے تو سفید لباس پہننے کی عادت بنائیے کہ یہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا پسندیدہ لباس ہے اور آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اسے پہننے کی ترغیب دلائی ہے، چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے: سفید لباس پہنو اور اپنے مُردے بھی سفید لباس میں کفناؤ۔(ترمذی، 4/370،حدیث:2819ملتقطاً )
اللہ پاک ہم سب کو پیارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنّتوں پر خوب عمل کرنے کا جذبہ نصیب فرمائے۔
اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع