دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mohabbat e Rasool | محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم

book_icon
محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم
            
پسند کرنے لگا۔( بخاری، 3/537،حدیث:5436ملتقطاً) اے عاشقانِ رسول! دیکھا آپ نے! صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کس قدر سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پسند کا خیال رکھا کرتے تھے، مگر آہ! ہم بہت سے معاملات میں آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پسند اور سنّتوں کو پسِ پشت ڈال دیتے ہیں، عقیقہ، نکاح اور ولیمے (یاد رہے! شَبِ زِفاف کے بعد دو دن کے اندر ولیمہ کرنا سنت ہے۔(ترمذی،2/349،حدیث: 1099)) جیسی سنّتوں کی ادائیگی کے موقع پر ہم سنّتوں کے بجائے فیشن کو پیشِ نظر رکھتے ہیں،فیشن کے مطابق لباس سلواتے، بال کٹواتے اور داڑھی منڈا کر اپنا چہرہ آتش پرستوں جیسا بناتے ہیں، اگر ہم اپنے خاندان پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوگا کہ خاندان کے کسی بھی فرد کو زلفیں رکھنے کی سعادت نصیب نہیں، حالانکہ زلفیں رکھنا پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری پیاری سنّت ہے ، آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ہمیشہ زلفیں رکھیں، کبھی آدھے کان تک،کبھی پورے کان تک اور کبھی زیادہ بڑھ جاتیں تو مبارک شانوں سے چُھو جاتیں۔( الشمائل المحمدیۃ،ص18،34،35 ) (امیرِ اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ داڑھی سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اِرشاد فرماتے ہیں:) اللہ پاک ہمیں ایمان پر موت نصیب فرما دے اس سے پہلے کہ ہمارا چہرہ مَعاذَ اللہ دشمنانِ مصطفےٰ جیسا ہوجائے!اپنا یہ ذہن بنالیجئے کہ اگر اُسترا چلے تو ہماری گردن پر چلے، ہماری داڑھی پر ہرگز نہ چلے۔افسوس! آج کل بہت سے مسلمان داڑھی شریف کے بالوں کو نوچ نوچ کر گندی نالیوں میں بہادیتے ہیں! آہ! ایسوں کا آخرت میں کیا بنے گا؟ ایسا کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن