30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
موت مومن کے لئے تحفہ ہے
اے عاشقانِ رسول! موت مومن کے لئے تحفہ ہے۔ (شعب الایمان، 7/171، حدیث: 9884) اور یہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت کا ایک ذریعہ ہے اسی لئے مؤمن موت سے نہیں گھبراتا بلکہ وہ خوش ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد اُسے قبر میں سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت نصیب ہوگی۔
تمام مال و اولاد کے بدلے زیارتِ رسول
پیارے آقا،مکّی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے: میرے وصالِ ظاہری کے بعد ایسے لوگ بھی ہوں گے جو تمنا کریں گے کہ کاش! ان کا تمام مال اور اولاد اُن سے لے لی جائے اور اِس کے بدلے وہ میری زیارت کر سکیں۔ (مسلم، ص1164، حدیث:7145ماخوذاً)
قسمت مجھے مِل جائے بلالِ حبشی کی
دم عشقِ محمد میں نکل جائے تو اچھا ہے
خاتون نے روتے روتے جان دے دی
تمام مسلمانوں کی پیاری امّی جان حضرتِ بی بی عائشہ رضی اللہ عنہ اکی خدمتِ بابرکت میں حاضر ہوکر ایک خاتون نے عرض کی: مجھےتاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مبارک قبر کی زیارت کروا دیجئے،حضرتِ بی بی عائشہ صدّیقہ رضی اللہ عنہ ا نے حُجر ہ شریف کھولا اور اُس خاتون نے قَبر ِانور کی زیارت کرکے روتے روتے جان دے دی۔( سُبلُ الہُدٰی وَالرَّشاد، 12/343ماخوذاً)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع