30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖنط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط
محبّتِ رسول
صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یا ربِّ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ” محبّتِ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم “ پڑھ یا سُن لے اُسے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سچّی پکّی محبّت نصیب فرما اور اسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرتِ صدّیقِ اکبر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر دُرُودِ پاک پڑھنا گناہوں کو اِس قدر جلد مٹاتا ہے کہ پانی بھی آگ کو اتنی جلدی نہیں بجھاتا اور آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر سلام بھیجنا گردنیں (یعنی غلاموں کو) آزاد کرنے سے افضل ہے۔ (القول البدیع،ص258ملتقطاً)
محمد کی محبّت دینِ حق کی شرط ِ اوّل ہے اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمّل ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک قرآنِ کریم میں اِرشاد فرماتا ہے:
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ (پ3،اٰلِ عمرٰن:31)
ترجَمۂ کنز الایمان : اے محبوب تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو
¹ …یہ بیان شیخ ِطریقت،امیرِ اہلِ سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رَضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے 1407ھ بمطابق 1987ء کو دعوتِ اسلامی کے اوّلین مدنی مرکز جامع مسجد گلزارِ حبیب کراچی میں عاشقانِ رسول کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں فرمایا تھا جسے الْمدینۃُ الْعلْمیۃ کے ’’شعبہ بیاناتِ امیرِ اہلِ سنت‘‘ نے مُرتَّب کیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع